QR CodeQR Code

یکم ربیع الاول کا آغاز اچھی خبر سے

18 Oct 2020 12:03

ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کیخلاف عائد ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایران اپنی دفاعی ضرورتوں کیلئے ہر قسم کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان کسی بھی مشکل کے بغیر حاصل کرسکتا ہے اور اسی طرح اپنی پالیسی کے تحت دفاعی ہتھیار برآمد بھی کرسکتا ہے۔


اداریہ
آج 18 اکتوبر سے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد ہتھیاروں کی خرید و فروخت کی پابندیاں ختم ہوگئی ہیں۔ ایران کو اسلحہ اور دیگر اشیاء کی منتقلی اور اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ مالی اقدامات، خدمات اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاقے میں داخلے یا آمد و رفت سے متعلق وہ تمام پابندیاں جو پہلے ہی کچھ ایرانی شہریوں اور فوجی حکام پر عائد تھیں، خود بخود ختم ہوگئی ہیں، اسلحہ کی پابندی اور سفری پابندی کے حتمی و غیر مشروط خاتمے کے لئے کسی بھی نئی قرارداد کو اپنانے کی قانونی ضرورت نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے کسی بیان یا کسی اور اقدام کی ضرورت بھی باقی نہیں رہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف عائد ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایران اپنی دفاعی ضرورتوں کیلئے ہر قسم کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان کسی بھی مشکل کے بغیر حاصل کرسکتا ہے اور اسی طرح اپنی پالیسی کے تحت دفاعی ہتھیار برآمد بھی کرسکتا ہے۔ ایران کو اس مرحلے تک پہنچنے کے لئے وسیع سطح پر سفارتی اقدامات انجام دینے پڑے ہیں۔ امریکہ نے دھونس، دھاندلی اور اسٹک اینڈ کیرٹ والی پالیسی اپنائی لیکن اسے اپنے مقصد میں کامیابی نصیب نہ ہوئی۔

حقیقت یہ ہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے امریکہ نے ایڑی چوٹی کا  تاریخی زور لگایا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لابنگ کی، کئی ملکوں کو ڈرایا اور دھمکی دی لیکن امریکہ، ایران کے مقابلے میں ناکام رہا اور ہتھیاروں کی پابندی خودکار طریقے سے ایران کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے تین بجے ختم ہوگئی اور آج اتوار 18 اکتوبر کو امریکہ کی ایک اور شکست اور ایران کی کامیابی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا۔ امسال یکم ربیع الاول کا آغاز اچھی خبر سے ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 892729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/892729/یکم-ربیع-الاول-کا-آغاز-اچھی-خبر-سے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org