0
Thursday 22 Oct 2020 12:15

امریکی انتخابات اور ایران

امریکی انتخابات اور ایران
اداریہ
امریکہ میں انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے، تب تب امریکی حکام کی طرف سے الزامات اور اعتراضات کا سلسلہ بڑھ رہا ہے۔ اس وقت امریکی حکام اپنے انتخابات کو موثر بنانے کے لیے روس، چین اور ایران پر پے در پے الزامات دھر رہے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکہ میں کہا جا رہا ہے کہ روس ٹرامپ کی حمایت کر رہا ہے اور چین جوبائیڈن کی۔ ایران کے حوالے سے یہ خبریں نشر کی جا رہی ہیں کہ ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کرکے عوام کو خوفزدہ کر رہا ہے۔ امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے بدھ کے دن ایران پر ڈیموکریٹ ووٹروں کو امریکی انتہاء پسندوں سے خوفزدہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سائبر سکیورٹی کے ماہرین کی مدد سے امریکی ڈیموکریٹ ووٹروں کی فہرستیں اور معلومات تک دسترس حاصل کرچکا ہے اور انہیں ایسی ای میلز بھیج رہا ہے، جن میں امریکہ کی انتہاء پسند سفید فام تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات شامل ہیں۔ پراوڈ بوائز (Proud Boys) نامی تنظیم کی جانب سے پیغامات میں لکھا گیا ہے کہ اگر تم نے ٹرمپ کو ووٹ نہ دیا تو ہم تمہیں ڈھونڈ کر تمہیں سبق سکھا دیں گے۔

قابل غور نکتہ یہ ہے کہ الزامات امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ ریڈ کلف  اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ ان الزامات میں یقیناً کوئی صداقت نہیں، لیکن اس بات سے امریکی حکام یہ ضرور ثابت کر رہے ہیں کہ ایران سائبر وار میں اس قدر مضبوط ہوچکا ہے کہ امریکہ کو بھی شکست دے کر امریکی انتخابات میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بعض اوقات نادان دشمن آپ کی توانائی اور رعب و دبدبے کو دوسروں تک پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش