0
Sunday 25 Oct 2020 10:58

موت کا خوف یا خصوصی پیغام

موت کا خوف یا خصوصی پیغام
اداریہ
اسرائیلی اخبار ہارٹس کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے اسرائیلی امریکی دوست کے ساتھ ملاقات میں یہ اظہار  کیا ہے کہ اگر وہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو ایران، قطر یا خود سعودی عرب کے لوگ ان کو قتل کرسکتے ہیں۔ اس اسرائیلی امریکی تاجر ہایم سابان نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی ولیہعد محمد بن سلمان نے ان سے کہا ہے کہ اگر وہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں تو خود ان کے اردگرد کے لوگ ہی انہیں قتل کر دیں گے۔ اس خبر میں کتنی صداقت ہے، اس پر کچھ تبصرہ کرنے سے پہلے اس بات پر غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے کہ اس بیان کا زمان و مکان کیا ہے اور اس میں کس کے لئے پیغام ہے۔

امریکی صدر ٹرامپ اپنی الیکشن مہم میں صیہونی لابی کو خوش کرنے کے لیے پے در پے اس بات کے بھاشن دے رہے ہیں کہ انہوں نے عربوں کو اسرائیل کے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور ایک ایک کرکے تمام عرب سربراہ صیہونی دہلیز پر بہت جلد سجدہ ریز ہو جائیں گے۔ ٹرمپ صیہونی لابی کو یقین دلا رہے ہیں کہ اگر وہ اگلی چار سالہ مدت کے لئے اقتدار میں رہے تو وہ اور ان کا داماد کشنر تمام عرب حکمرانوں کو اسرائیل کا حامی بنا کر امت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کا مشن مکمل کر دیں گے۔ نئے شکار سوڈان کو اپنے جال میں پھنسانے کے بعد کس عرب سربراہ کا نمبر ہے، اس کے حقائق جلد سامنے آجائیں گے، لیکن بن سلمان کا موت کے ڈر سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان امریکہ کے لیے پیغام ہے کہ واشنگٹن اسے مقاومتی بلاک سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دے تو وہ اسرائیلی دہلیز پر سجدہ دینے کے لئے تیار ہے، دوسری صورت میں اسے لمبا انتظار کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 893912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش