0
Friday 20 Nov 2020 22:13

پیغام مصطفیٰﷺ، مناظرہ نہیں مکالمہ کریں

پیغام مصطفیٰﷺ، مناظرہ نہیں مکالمہ کریں
تحریر: وجاہت علوی

آج مسلمانون کا المیہ یہ ہے کہ ہم جس قدر زیادہ مذہبی ہیں، اسی قدر اسلام کے لیے زیادہ مشکلات پیدا کر رہے ہے۔ آج سب سے زیادہ نفرتیں، اختلافات، فرقہ واریت، تشدد، عدم برداشت مسلمانوں میں پائی جاتی ہے۔ افسوس مسلمان مسلمان سے مکالمہ کے لیے تیار نہیں۔ مسلمان مسلمان کو کافر مشرک جیسے نا زیبا الفاظ سے پکارتے ہیں۔ مسلمان خود کو عاشق رسولﷺ اور عاشق امام کہتا ہے لیکن امت محمدیﷺ سے مکالمہ کے لیے تیار نہیں۔ آج میڈیا دیکھئے، سوشل میڈیا دیکھئے، مذہبی مُلا مناطرہ اور مباہلہ کے لیے چیلیج کر رہا ہے۔ افسوس ایک االلہ، ایک نبی، ایک قرآن کو مانے والے امت محمدیﷺ ایک دوسرے کو اس طرح کے چیلیج کیسے کر سکتے ہیں۔

بقول علامہ اقبال
منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایک 
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں

(بانگ درا، جواب شکواہ، صفحہ214)

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: "اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور آپس میں تفرقہ نہیں پھیلاو۔" (القرآن) اسلام کا اخلاقی نظام محبت، بھائی چارے، احترام، برداشت، میانہ روی، عفو و بخشش اور مہربانی کے گرد گومتا ہے۔ یہی وہ مثالی نظام ہے جس کی بدولت اسلام کامل دین بن کر پھیلا تھا۔ آج امت کے اندر 90 فیصد مشترکات ہیں، 10 فیصد اختلافات ہے لیکن اختلافات کا غلبہ ہے۔ اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کے درمیان مکالمہ کا فقدان ہے۔

قرآن کی نظر میں مکالمہ کے آداب
لما تفعلون تقلون ما لا "مکالمہ عملی ہو اور کردار و گفتار کے مطابق ہو۔" بناؑ یقن "مکالمہ تحقیق کے ساتھ کریں۔" الطیب من القول "دلچسپ مکالمہ کریں۔" قولا لینا "نرم مکالمہ کریں۔" قولا للناس حسنا "لوگوں کے ساتھ بہترین مکالمہ کریں۔" یقولوا التی ھی احسن "بہترین الفاظ اور انداز اختیار کریں۔" مسلمانوں کی نجات اسی میں ہے کی ایک دوسرے سے بہترین مکالمہ کریں اور سیرت محمدیﷺ اسی میں ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں میں اتحاد عطا فرمائیں، آمین۔
خبر کا کوڈ : 899024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش