3
1
Tuesday 1 Dec 2020 16:01

ایرانی سائنسدان کی شہادت، پاکستانی غیرت مند پڑھے لکھے تبصرہ نگار اور ایماندار میڈیا

ایرانی سائنسدان کی شہادت، پاکستانی غیرت مند پڑھے لکھے تبصرہ نگار اور ایماندار میڈیا
تحریر: عاشور حسین

چند دن پہلے ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال کے راستے میں ہی شہید ہوگئے۔ جس کے بعد پاکستانی پڑھے لکھے عوامی طبقے اور میڈیا نے خوب بھڑاس نکالی اور اس کو ایرانی سکیورٹی اداروں کی واضح ناکامی کہتے رہے اور اب تک کہہ رہے ہیں۔ اس سوچ کو باقاعدہ امریکی و یہودی زر غلام میڈیا نے پھیلایا اور یہی بات ہر پڑھے لکھے کی زبان پر لائی جا رہی ہے۔ اس میں کچھ چیزیں اور بھی ہیں، جو نہ تو ہماری عوام سوچتی ہے اور نہ ہی میڈیا کہنے کی جرات رکھتا ہے۔
1۔ ہر ملک، گروپ اور انسان کی طاقت و قدرت کا اندازہ اور پہچان اس کے دشمن سے ہوتی ہے، ایران کا دشمن امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک ہیں۔ کیا دنیا میں کوئی اور ملک ہے، جو واضح طور پر اس قدر طاقت و ہمت رکھتا ہو کہ جو اسلامی نظریئے (مظلوم مسلمانوں کی مدد) کی بنیاد پر ان تمام ممالک کے خلاف کسی بڑے پلیٹ فارم پر ایک بیان یا بات سرکاری طور پر کرسکے۔؟

2۔ کیا کوئی ایسا ملک ہے، جو ایک وقت میں اتنی سخت معاشی اور تجارتی پابندیوں کے باوجود بھی یمن، فلسطین، عراق اور شام کے ساتھ کھڑا ہو کہ سامنے داعش بھی ہو (جو امریکہ و اسرائیل کی بنائی گئی تنظیم ہے) اور خود امریکہ بھی ہو اور اس کو شکست کے دہانے پر لے آیا ہو؟ حتیٰ کسی قسم کی مدد بھی کی ہو؟ یا کوئی ایسا اسلامی ملک جس نے صرف اتنی جرات کی ہو کہ ان 4 مظلوم ممالک کی عوام کیلئے کچھ بھیجا ہو یا جا کر ان سے پوچھا ہو تم کیا چاہتے ہو، تم پر کیا گزری یا اصل حقائق کیا تھے؟ یہ جاننا بھی ضروری سمجھا ہو؟؟
3۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سوائے ایران (و لبنانی حزب اللہ) کے کوئی ملک ایسا ہے، جس نے امریکہ کے فوجیوں پر باقاعدہ میزائل حملہ کیا ہو؟ یا ایک گولی بھی ان پر چلائی ہو؟

4۔ ان تمام حقائق کے باوجود میڈیا جنگ میں کسی اسلامی ملک نے ایران کا ساتھ دیا ہو کہ جیسے بھی ہوں، یہودیوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں کھڑے تو ہیں؟ ان پر پابندیاں کیوں اور کیسے ہیں۔؟
5۔ موساد، سی آئی اے اور عرب ممالک کی مدد کے باوجود اتنے سالوں بعد اگر محسن فخری زادہ کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا ہے تو سکیورٹی کی ناکامی اور یہ وہ کہنے کی بجائے کیا کسی ایک اسلامی ملک میں جرات ہے کہ ان کا ایک ماہ مقابلہ کر سکیں۔؟

6۔ پاکستان کی تو بات ہی نہ کریں، غیرت مند پڑھی لکھی عوام کو ایمل کانسی اور رائمنڈ ڈیوس تو یاد ہوگا؟ کتنے گھنٹے سنبھال پائے تھے ہمارے تمام ادارے اور لیڈر مل کر ان کو؟؟ دوسرے دن کا بیان ان کا امریکہ جا کر کیا تھا؟ شاید بھول گئے ہوں۔ تو یاد کر لیں *پاکستانی قوم ایسی ہے، جو پیسے کیلئے اپنی ماں تک کو بھی بیچ دیں* یہ بیان عوام سے زیادہ انہوں نے ہمارا زرخرید میڈیا اور غلام لیڈرز کو دیکھ کر دیا ہوگا۔ مگر نمائندے تو یہ عوام کے ہی ہیں۔

7۔ جب انسان کا ہدف بڑا ہو اور وہ تمام استعماری طاقتوں کے سامنے نعرہ حق بلند کرے تو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ مہم ہدف ہے اور اس راستے پر ناقابل تلافی نقصان ہونے ہیں۔ ایک مسلمان کیلئے کربلا اسی چیز کا درس دیتا ہے کہ موت یقینی بھی ہو، دشمن بڑا زیادہ بھی ہو، ہر اسلحہ اور طاقت والا بھی ہو، پھر بھی نہ جھکنا چاہیئے، نہ ہی سر تسلیم خم کرنا چاہیئے بلکہ ڈٹ جانا چاہیئے، کیونکہ بات حق و انصاف کی ہو تو موت زندگی نہیں دیکھی جاتی حق پر ڈٹا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 901121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
زیادی تند رفتی نه؟
صفدر شاہ
Pakistan
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ بجا فرمایا،
ہمارے میڈیا کی کیا بات کرتے ہیں، یہ تو بقول شخصے فضلہ خور ہے، پھر شہید محسن جیسی موت کس کو نصیب ہوسکتی ہے، آیا اتمام واختتام زیست اس سے بڑھ کر بھی مبارک ہوسکتا ہے never never never..
Mushahid hussain
Pakistan
Correct
ہماری پیشکش