1
Sunday 27 Dec 2020 12:30

آگاہانہ زندگی ہی شہادت ہے

آگاہانہ زندگی ہی شہادت ہے
تحریر: سویرا بتول

انسان کی سانسیں موت کی طرف اٹھنے والے قدم ہیں۔ حضرت علیؑ کے اقوال آگاہانہ موت کے معنی سے پُر ہیں۔ آگاہانہ موت اولیائے الہیٰ کی دنیاوی زندگی میں موجود کیفیت کو بیان کرتی ہے۔ یہاں تک کہ جو جتنا زیادہ زیارت کا تقرب رکھتا ہے، اتنا ہی موت سے آگاہ ہے۔ اس پر قیاس رکھتے ہوئے کہنا چاہیئے کہ علیؑ کی دنیا میں موجودگی بالکل آگاہانہ موت کی طرح ہے۔ آگاہانہ موت یعنی انسان کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے کہ اُسے اپنی موت کا سامنا کرنا ہے اور اسی شناخت کیساتھ زندگی گزارے اور ہرگز اس بات سے غفلت نہ برتے۔ یہ الفاظ ہیں شہید مرتضیٰ آوینی کے، وہ جنہوں نے امام کو پا لیا تھا، اس کے بعد اپنی تمام تحریریں، فلسفی باتیں، جھوٹی داستانیں، اشعار سب ایک بوری میں ڈالی اور انھیں آگ لگا دی۔

اس بارے میں خود کہتے تھے کہ "آج کا فن، ادبیات اور اشعار حدیثِ نفس ہے اور فنکار اور شاعر اپنی ذات میں گرفتار ہیں۔ حافظ کے بقول "تم خود ہی اپنا حجاب ہو، حافظ درمیاں میں سے اپنے آپ کو ہٹاؤ" میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے آپ کو ہٹا سکوں، تاکہ جو کچھ بھی باقی بچے، وہ بس خدا ہو۔ البتہ شخص جو کچھ بھی لکھتا ہے، وہ اس کا باطنی تفکر ہے، لیکن اگر انسان خود کو خدا کی ذات میں فانی کر دے تو پھر یہ خدا ہی ہے، جو ہمارے آثار میں جلوہ گر ہوتا ہے۔ شہداء کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے ایک آگاہانہ انتخاب کیا۔ شہادت فطری نہیں بلکہ ایک آگاہانہ انتخاب ہے۔ کتنا اچھا ہے کہ انسان ایک انتخاب کی ہوئی رضاکارانہ اور اختیاری موت کا انتخاب کرے۔ موت جب کسی صاحبِ کردار سے ٹکڑاتی ہے، پھر وہ مرتا نہیں بلکہ خود موت ہی مر جاتی ہے۔

زندگی ایک ایسی چیز ہے کہ جس کا ہدف وہ خود ہے یعنی موت، ایک ایسی موت جو سانس لیتی ہے۔ موت زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی زندگی کا آغاز ہے۔ جب تک دنیا کی خواہشات کو دل سے نہیں نکالیں گے، موت کی حقیقی لذت سے آشنا نہیں ہوں گے۔ دنیا سے دل باندھنا اور بلندیوں سے دل باندھنا جبکہ موت ہم پر سایہ کیے ہوئے ہے، یہ علیؑ ابنِ ابی طالب ہیں جو ایسا فرماتے ہیں، وہ علیؑ جو آسمانوں کے راستوں کو زمیں کے راستوں سے زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ مولائے متقیان ؑ کے حکیمانہ اقوال پر تفکر کریں۔ جہاں طلبی کو دل سے نکالیں، تاکہ خود کے لیے ایک بہتریں ابدی حیات کا انتخاب کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 906486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش