0
Saturday 9 Jan 2021 18:49

ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا

ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا
اداریہ
امریکہ کے علاقے کیپیٹل ہل میں ٹرامپ کے حامیوں نے امریکی کانگریس پر جو حملہ کیا ہے، اس پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ ایک تجزیہ یہ تھا کہ امریکی کانگریس پر حملے کی منصوبہ بندی کہاں ہوتی ہے، کیونکہ اس سے پہلے دنیا کے کسی بھی ملک میں جمہوریت پر حملہ یا ڈکٹیٹرشپ کے نفاذ میں امریکی کانگریس کا بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق ضرور ہوتا تھا اور اس کی منصوبہ بندی کیپیٹل ہل میں واقع اس بلڈنگ میں ہوتی تھی۔ اس مرتبہ یہ سازش کہاں تیار کی گئی۔ ایک اور تبصرہ امریکی تجزیہ کار Pete Buttigieg کا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ امریکہ سفید فام دہشت گردوں کے حملے کا شکار ہوا ہے اور اس میں قوم پرست امریکی شامل ہیں۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن نے اسے مقامی دہشت گری یعنی Domestic Terrorism قرار دیا اور یقیناً اس مقامی دہشت گردی کے سرغنے ڈونالڈ ٹرامپ قرار پائے۔ ہم عرصے سے امریکہ اور امریکی صدور کو دہشت گردی کے خالق سرغنے قرار دیتے تھے۔ لیکن اب تو امریکہ کے اندر سے بھی اس بات کو مان لیا گیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرامپ نے 3 جنوری کے دن بغداد ائیرپورٹ پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط دیوار اور خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنے والے عظیم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے عالمی دہشت گرد ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا تھا، جسے امریکہ کے اندر بھی غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، چلو اب اچھا ہوا، امریکہ کے اندر سے بھی ہماری بات کی تائید کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 909198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش