QR CodeQR Code

محبت امام زمان (عج) اور ہم

14 Jan 2021 19:26

اسلام ٹائمز: امام حسین (ع) نے ایک عالم دین سے عالم مکاشفہ میں فرمایا: ہمارا مہدی (عج) اپنے زمانے کا مظلوم ترین امام ہے، جہاں تک ہوسکے مہدی آخر الزماں (عج) کے بارے میں گفتگو کرو اور قلم اٹھاؤ، جو کچھ تم دوسرے معصومین (ع) کے بارے میں کہہ چکے ہو، ان کے لیے بھی کہو، کیونکہ تمام معصومین برابر ہیں۔ تمام معصومین از لحاظ عصمت، ولایت و امامت ایک ہی ہیں اور چونکہ یہ وقت امام زمانہ (عج) ہیں تو انہی (عج) کے بارے میں مطالب بیان کیے جائیں۔


مترجم: سیدہ نصرت نقوی

امام زمانہ (عج) کی محبت کو اپنے ایمان کا حصہ بنایئے۔ وہ لوگ کہ جو والدین کی ناراضگی کے سبب بہت سے کام انجام نہیں دیتے، انہیں چاہیئے کہ اسی طرح ہی امام زمانہ (عج) کی محبت کو اپنے دل و دماغ میں اس طرح راسخ کرلیں۔ اپنے کاموں کو محبت امام زمانہ (عج) کی محبت میں ادا کیجیے۔ ہمارے گناہوں اور خطاؤوں سے خدا کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا، لیکن ہمارے گناہ قلب امام زمانہ (عج) کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں، یعنی اب یہاں درحقیقت کوئی اور درمیان میں ہے، خدا سے طلب مغفرت کی جاسکتی ہے، لیکن اگر امام زمانہ (عج) کو ناراض کیا جائے، وہ معاف کر بھی دیں، تب بھی ہم ان کی اذیت کا سبب بنے ہیں۔ جو انسان منتظر امام زمانہ (عج) ہوتا ہے، اس کے تمام افعال و کردار کا مرکز امام زمانہ (عج) کی ذات ہونی چاہیئے۔

وہ عورت کہ جو صبح سے شام تک گھریلو امور انجام دیتی ہے، اس کے تمام کام اس کے لیے مثل شہد شیریں ہیں، وہ تھکتی نہیں ہے، وہ یہ بھی نہیں کہتی کہ میں نے کس قدر زحمت کی ہے، بشرطیکہ وہ نیت کرے اور کہے کہ میں نے یہ تمام امور محبت امام زمانہ اور ایک منتظر ظہور کی حیثیت سے انجام دیئے ہیں اور مجھے اس کا اجر بھی مام زمان (عج) سے چاہیئے، اسی طرح مرد بھی اپنے تمام کاموں اور زحمتوں کو انجام دیتے ہوئے یہی نیت کرے اور محبت امام زمان (عج) اس کی زندگی میں شامل ہو۔ پس یہی سے ایسی زندگی کا آغاز ہوتا ہے، جس کا محور و مرکز امام زمانہ (عج) کی ولایت ہے۔ جب تمام افراد خانہ کے رجحانات و فعالیت کا مرکز امام زمانہ (عج) کی ذات بن جائے تو اس گھر کی رنگ و بوی بھشت کی مانند ہوتی ہے، یعنی گھر جنت بن جاتا ہے۔ (استاد اخلاق حاج آقا زعفری زادہ حفظ اللہ)

امام حسین (ع) نے ایک عالم دین سے عالم مکاشفہ میں فرمایا: ہمارا مہدی (عج) اپنے زمانے کا مظلوم ترین امام ہے، جہاں تک ہوسکے مہدی آخر الزماں (عج) کے بارے میں گفتگو کرو اور قلم اٹھاؤ، جو کچھ تم دوسرے معصومین (ع) کے بارے میں کہہ چکے ہو، ان کے لیے بھی کہو، کیونکہ تمام معصومین برابر ہیں۔ تمام معصومین از لحاظ عصمت، ولایت و امامت ایک ہی ہیں اور چونکہ یہ وقت امام زمانہ (عج) ہیں تو انہی (عج) کے بارے میں مطالب بیان کیے جائیں اور آخر میں کہا میں پھر تاکید کرتا ہوں کہ ہمارے مہدی (عج) کے بارے میں زیادہ سے زیادہ باتیں کرو اور تحریر قلمبند کرو، ہمارا مہدی عج مظلوم ہے، جو کچھ لکھا اور بولا جاچکا ہے، اس سے زیادہ مہدی (عج) کے بارے میں لکھو اور کہو۔ (صحیفہ مہدیہ، ص 83)

امام محمد باقر (ع) فرماتے ہیں: جو شخص راتوں کو سونے سے پہلے سورہ ہای مسبحات کی تلاوت کرتا ہے، وہ نہیں مرے گا یہان تک کہ حضرت مہدی (عج) کو درک کرلے اور اگر ظہور (عج) سے پہلے  مر بھی گیا تو جنت میں رسول خدا (ص) کا ہمسایہ ہوگا۔ سورہ ہای مسبحات یہ ہیں: سورہ حدید، حشر، صف، جمعہ، تغابن اور اعلی۔ مقدمات ظہور امام زمانہ (عج) مہیا ہیں، بس ان کے لیے سعی و کوشش کی ضرورت ہے۔ فرج امام زمانہ (عج) کو حقیقی لیجیے، تاکہ ان کی حکومت کو درک کرسکیں،ان شاء اللہ۔ کیا کوئی ایسا ہے، جسے یوسف کے کرتے کی بو نہ پہنچی ہو؟ اگر عاشق ایسی چیز کو دیکھتا ہے، جس میں سے معشوق کی بو آتی ہو تو اس کی حالت بدل جاتی ہے۔(استاد پناہیان) پس آخر میں اپنی اس مختصر سی کاوش کش اختتام اس دعا پر کرتی ہوں کہ خدا ہم تمام عالم اسلام کو صحیح معنوں میں امام زمانہ (عج) سے محبت کرنے اور گناہوں سے باز رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الہیٰ آمین


خبر کا کوڈ: 910194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/910194/محبت-امام-زمان-عج-اور-ہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org