0
Wednesday 20 Jan 2021 19:50

امریکہ ایک نجاست

امریکہ ایک نجاست
تحریر: سیدہ نصرت نقوی

ایک صحیح و سالم معاشرے کی تربیت کے لیے انسانوں کا مستقل مزاج ہونا اور ارادوں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ ہم نے اپنا کس قدر نقصان کیا۔ امراء و بادشاہوں نے تعیش پرستی میں عمر گزار دی اور انگریز ترقی کی منازل طے کرتا گیا۔ آج ہمارا دشمن آسمانوں کو چھو رہا ہے اور ہم باہمی فساد اور جھگڑوں میں مبتلا ہیں اور دشمن دین اسلام ہماری بربادی میں مصروف عمل ہیں۔ ہم ہر میدان میں پیچھے رہ چکے ہیں اور امریکہ و اسرائیل صیھونی نژاد جو کہ درحقیقت دشمن انسانیت ہیں، حق الہیٰ کو غصب کرتے ہیں۔ سارے جہاں میں خود کو سپر پاور اور انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والا امریکہ پستیوں میں گھرا ایک حیوانی گماشتہ ہے، جس کے وجود سے مظلوموں کے خون کی بو آتی ہے۔

خود کو صحیح ثابت کرنے کے لیے اس نے کئی عارضی سہاروں کو بنیاد بنایا ہوا ہے، تاکہ دنیا اس کے شیطانی افکار اور بدفطرتی سے واقف نہ ہو۔ لیکن کیا یہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے؟؟ آخر کیا کامیابی اس کی یا ان جیسوں کی ہے۔؟؟؟ حق اور سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا ہے۔ شاہ ایران پلید صیھونی نژاد تھا، اس نے امام خمینی (رہ) کو ملک بدر کیا، تاکہ انقلاب اسلامی معدوم ہو جائے، لیکن نصرت خداوندی امام خمینی (رہ) کے شامل حال تھی۔ سو انقلاب اسلامی ایران لوگوں کے اذہان سے ان کی روحوں تک میں پیوست ہوگیا اور ہمارے سامنے امام خمینی (رہ) کی سعی و کوشش کے نتیجے میں مملکت اسلامی کا قیام وجود میں آیا۔ ایرانی عوام نے بھی امام خمینی (رہ) کا بھرپور ساتھ دیا، ان کی جنگ شیعہ یا سنی کے پلیٹ فارم پر نہیں بلکہ انسانیت کے عروج اور بقا کے لیے کی گئی تھی۔

اسی طرح شہید قاسم سلیمانی وہ شخصیت تھے، جس نے صرف ملت اسلامی ایران ہی نہیں، پورے عالم اسلام کے لیے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جنگ کی، امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی کو جہان بدر کر دیا، کیونکہ ان کے افکار نے انسانیت کے اذہان سے روح تک کا خوبصورت سفر طے کیا، ان کے مکتب و کردار اور صلاحیتوں نے امریکہ کی نیندیں اڑا دیں تھیں۔ لیکن شہید قاسم سلیمانی اپنی شہادت کے باوجود عالم اسلام کے ہر بچے، جوان اور بوڑھے کے دل و دماغ میں راسخ ہیں۔ اس دعا کے ساتھ اختتام کرتی ہوں کہ خدا ہم تمام عالم اسلام کو راہ حق پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے، اس خبیث اور نجس امریکہ کی نسل داعش سے ہم سب کو محفوظ رکھے اور ظہور امام زمانہ (عج) میں تعجیل ہو، الہیٍ آمین۔
خبر کا کوڈ : 911349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش