0
Thursday 21 Jan 2021 21:30

ٹرامپ ہیرو نہیں زیرو ہے

ٹرامپ ہیرو نہیں زیرو ہے
اداریہ
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ اقتدار سے الگ ہو کر اب ایک عام شہری کے طور پر امریکہ میں رہیں گے اور بعید نہیں کہ وہ سیاسی معاملات سے الگ ہو کر دوبارہ تجارتی سرگرمیوں میں مشغول ہو جائیں گے۔ لیکن ایک تاثر یہ بھی ہے کہ وہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں صدارتی امیدوار بنیں گے۔ وہ کونسا انداز زندگی اپناتے ہیں، یہ جلد سامنے آجائے گا۔ لیکن ڈونالڈ ٹرامپ نے اقتدار میں رہنے کے لیے مختلف اقدامات کیے، ان میں ایک بغداد ہوائی اڈے پر جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے خلاف غیر قانونی کارروائی ہے۔ ڈونالڈ ٹرامپ یہ سمجھ رہے تھے کہ جس طرح باراک اوبامہ اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کرکے امریکی عوام میں مقبول ہوگئے، وہ بھی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکی عوام کے لیے ہیرو بن جائیں گے۔

لیکن ڈونالڈ ٹرامپ کے دیگر اقدامات اور اندازوں کی طرح یہ اندازہ بھی غلط ثابت ہوا اور عالمی و علاقائی سطح پر ٹرامپ کے ان مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کی گئی۔ اب ڈونا لڈٹرامپ وائٹ ہاوس سے باہر ہیں۔ اس تناظر میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تم نے اس خام خیالی میں میرے والد کو شہید کرایا تھا کہ دنیا تمہیں ہیرو سمجھے گی، لیکن آج عالمی برادری تمہیں ہیرو نہیں زیرو سمجھتی ہے اور تم مغلوب، تنہا اور ناکام و نامراد ہو، کیونکہ تم نے جس کمانڈر کو شہید کیا، وہ داعش جیسے دہشت گرد گروپ کے خلاف کامیاب جنگ کی قیادت کر رہے تھے۔ اب تم اپنی باقی بچی زندگی دشمنوں کے خوف میں گزارو گے۔
خبر کا کوڈ : 911590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش