2
3
Monday 1 Feb 2021 09:18

زینبیون مدافعین یا دہشتگرد

زینبیون مدافعین یا دہشتگرد
تحریر: بہلول صفت

اگر آپ کا کسی جگہ سے گزر ہو اور وہاں جنگ چل رہی ہو اور آپ سے کہا جائے کہ دونوں لشکروں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں کہ کون حق پر ہے اور کون ناحق۔ کون ظالم ہے اور کون مظلوم تو سب سے پہلے آپ دونوں برسرِپیکار لشکروں کے نظریات معلوم کریں گے اور اس کے بعد ہی آپ حق اور باطل، ظالم اور مظلوم کا فیصلہ کریں گے۔ یہی فارمولہ ہم داعش اور اس کے مدمقابل زینبیون جیسی عسکری تنظیموں کے بارے میں لگاتے ہیں۔ جو داعش کے مقابلے کے لیے بنائی گئی۔ تاکہ جان سکیں کہ کون حق پر ہے اور کون حق پر نہیں۔ کس نے کسی پر ظلم کیا ہے اور کون حقیقی مظلوم ہے۔ داعش جو دولت اسلامیہ عراق و شام کے نام سے موسوم ہے۔ ایک شدت پسند سلفی عقائد پر مبنی عسکری تنظیم ہے۔ جو اپنے سوا ہر دوسرے مسلمان کو کافر اور واجب القتل قرار دیتی ہے۔

یہ تنظیم امریکا، اسرائیل اور عرب ممالک کی حمایت سے 2003ء کے قریب وجود میں آئی جبکہ اس تنظیم کی قتل و غارت کا آغاز 2014ء میں شام سے ہوا۔ داعش کے قیام کا مقصد اسرائیل کے استحکام کے ساتھ ساتھ خطے میں امریکا مخالف حکومتوں کو کمزور کرنا تھا۔ اس لیے کوئی بھی مسلمان اس شدت پسند تنظیم کو مسلمان نہیں سمجھتا، سوائے چند تکفیری دہشت گردوں کے کہ جن کا مقصد مسلمان کو کمزور کرنا اور اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنا ہے۔ البتہ چند تکفیری دہشتگرد داعش کے ہمنوا بھی ہیں اور کوئی بھی مسلمان داعش جیسے اعتقادات نہیں رکھتا۔ داعش تکفیری نظریات کی حامل ہے، جو کعبہ سمیت انبیاء، صحابہ اور اوصیاء کے مزارات کو مسمار کرنا اپنا دین سمجھتی ہے۔

اگر کسی کو میری بات کی تائید چاہیئے تو وہ انٹرنیٹ سے داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر بغدادی کا انٹرویو دیکھ لیں، جس میں انہوں نے خانہ کعبہ کو بھی مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے، جبکہ ہم دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ زینبیون اور دیگر عسکری تنظیموں نے نہ صرف مقامات مقدسہ کا دفاع کیا ہے بلکہ داعش جیسے خونخوار درندے کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا اور ساتھ ہی امریکہ اور اسرائیل جیسے لعین ممالک کو شکست دی ہے۔ یہی نہیں کوئی بھی ذی شعور انسان اس حقیقت کی تائید کیے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اگر زینبیون داعش کو عراق کی سرزمین پر شکست نہ دیتے تو داعش پاکستان تک پہنچ چکی ہوتی اور پاکستان داعش سے مقابلہ کر رہا ہوتا۔

خیر میرا ان لوگوں سے سوال ہے جو حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور زینبیوں پر طرح طرح کے الزامات عائد کرتے ہیں۔ وہ بتائیں کہ داعش کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں۔؟ کیا داعش نے جو انبیاء اور صحابہ کی قبروں کو مسمار کیا ہے، وہ ٹھیک کیا۔۔؟ کیا داعش نے اسلامو فوبیا میں کردار ادا نہیں کیا۔؟ جبکہ زینبیون نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا، پھر داعش سے اتنی ہمدردی اور زینبیوں سے اتنی نفرت کیوں۔۔؟؟ میرے خیال سے فرق صرف غلط تشریح کا ہے، کیونکہ بتانے والے نے ہمیں صحیح نہیں بتایا اور تشریح کرنے والے نے ہمیں اور الجھن کا شکار کیا۔ ورنہ زینبیوں کے جوان ہمارا حقیقی اثاثہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 913564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
بہت خوب، ماشاء اللہ
Ali waqas
Pakistan
Adnan bhai good work..
Kindly ye bta den k itnaa ziadaa kesy likhaa jata hai.
Mean agar koi tehreer typer krni hoto to itna ziada kesy likhty hai.😇😇
Rahnumaiii farma den.
ہماری پیشکش