0
Thursday 11 Feb 2021 16:17

وظیفہ خور فکری یتیموں کی پریشانی

وظیفہ خور فکری یتیموں کی پریشانی
تحریر: نصرت علی شہانی

ارشادِ الہٰی کے مفہوم کے مطابق اہلِ ایمان کی تکلیف سے دشمنوں کو خوشی اور فائدہ پہنچنے سے ناگواری محسوس ہوتی ہے۔ نئی امریکی حکومت سے عربی و غربی وظیفہ خور اور یہود نواز لابی سخت پریشان ہے۔ اسے خدشہ ہے کہ صدر جو بائیڈن اسلام دشمنی میں اپنے پیش رو جیسے گھٹیا معاندانہ رویوں سے پسپائی اختیار کرے گا۔ ایسے ہی چند فکری یتیم اس پر بھی بہت پریشان ہیں کہ ایران، امریکہ کی جنگ کیوں نہیں ہوتی، تاکہ امریکہ ایران کا بھی چند دیگر کمزور مسلم ملکوں جیسا حشر کر دے۔ ان احمقوں کی یہ حسرت ان شاء اللہ کبھی پوری نہ ہوسکے گی۔ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکہ گذشتہ 42 سالوں سے اپنے عربی غلاموں کے ذریعے ایران کے خلاف مسلسل حالتِ جنگ میں ہے، لیکن ہر محاذ پر ذلّت آمیز شکست اس کا مقدر ہے۔ ایران کے شکست ناپذیر ہونے کا بنیادی سبب ایٹمی طاقت ہونا نہیں بلکہ ایمان کی طاقت اور اپنی بے مثال قیادت کے ساتھ وفاداری ہے۔ اللہ کا وعدہ ہے کہ ایسے اہلِ ایمان کی مدد کرے گا، چاہے کافروں اور منافقوں کو کتنا ہی ناگوار گزرے۔

 ایک عمر رسیدہ ریٹائرڈ ملازم اپنی دیرینہ عادت اور ’’مجبوری‘‘ کی بنا پر ایک بار پھر اسرائیل اور داعش کی بالواسطہ حمایت کرتے ہوئے شام میں پھر سے جنگ کی پیش گوئیاں کرتے ہوئے حقیقی مجاہدین اور ایران کے خلاف زہر اُگل رہا ہے۔ حقائق کو مسخ کرنے اور ’’مغالطہ‘‘ پیدا کرنے کا یہ آدمی ماہر ہے۔ انبیاء کے مزارات گرانے والوں اور ان کا دفاع کرنے والوں کے مابین فرق کی توفیق بھی اس سے سلب ہوگئی ہے۔ اسرائیل کی طرح اسے بھی ’’زینبیّون‘‘ کی فتح ِمبین نیند میں بھی ڈراتی ہے لیکن جنوبی پنجاب سے داعش کی مدد کے لئے جانے والے ہزاروں دہشت گردوں کی مذمت کرنے سے اس کی زبان گنگ ہو جاتی ہے۔

شام کے کیمپوں کا رونا رونے والے کو حرمین کی ہمسائیگی میں مسلمان ملک یمن کے تہس نہس ہونے کا کوئی دکھ نہیں۔ اسرائیل کی ترجمانی میں اہلِ حق کے خلاف گھسے پٹے بہتان اور الزام دہرانے کی بجائے اسے اپنے ملک و ملت کی فکر کرنا چاہیئے، جس کے اس پر بڑے احسانات ہیں۔ اسے چاہیئے کہ اپنے ’’سرپرستوں‘‘ کو سمجھائے کہ ایک خاندان کی شہنشاہیت بچانے کی خاطر بنایا گیا 43 ملکی فوجی اتحاد اگر ’’اسلامی‘‘ ہے تو یمن کو مزید تباہ کرنے کی بجائے مظلوم کشمیریوں کی مدد کرے، انہیں خونخوار بھارت سے نجات دلائے۔
خبر کا کوڈ : 915634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش