0
Thursday 11 Feb 2021 21:30

انقلابِ اسلامی ایران، سلام بر مدافعین ولایت

انقلابِ اسلامی ایران، سلام بر مدافعین ولایت
رپورٹ: سویرا بتول

انقلابِ اسلامی ایران کی 42 سالگرہ کے موقع پر جامعہ فاطمیہ کی خواہران سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ خدائی معجزے اور عظیم انقلابِ اسلامی کے ثمرات کا دنیا نے مشاہدہ کیا ہے۔ امام خمینی ؒ کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلابِ اسلامی نے دنیا بھر کے مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کی۔ انقلابِ اسلامی خدا کی غیبی مدد اور تائید سے کامیاب ہوا۔ 42 سال گزر گئے مگر عالمی استکبار کی اسلام کے خلاف سازشیں اب تک ختم نہیں ہوئیں۔ انقلابِ اسلامی ہمیں درس دیتا ہے کہ بڑی طاقتوں کی کھوکھلی سازشوں سے مرعوب نہ ہوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امام خمینی بت شکن نے ایرانی قوم میں دینی اور سیاسی شعور پیدا کیا اور اڑھائی ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت پر مبنی آمریت کا خاتمہ کیا۔ امام خمینی نے عالمی سامراج کی تمام تر ناپاک سازشوں کا قلع قمع کیا۔ آپ نے اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اور مسلمانان عالم میں وحدت کی روح پھونک دی اور انھیں یہ پیغام دیا کہ مسلکی اختلاف سے بالا تر ہو کر ظالم اور غاصب حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر ڈٹ جاو، تاکہ خدا کے اذن اور ارادے سے مستکبرین پر مستضعفین اور باطل پر حق کا غلبہ عطا ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور، ستم رسیده مظلوم و محروم انسانوں کے لیے ڈھارس ہے، یہ خط امام خمینی ہے، جس پر چلتے ہوے فلسطین و کشمیر کے مظلومین آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔
وہ اوج ادب علم کا معیار خمینی
وہ قصر وفا آہنی دیوار خمینی۔۔۔!!
وہ ناصر مہدی (عج) وہ وفادار خمینی
زہراء کی دعا صاحبِ کردار خمینی
وہ قافلوں کا قافلہ سالار خمینی
وہ مرد مجاہد وہ عزادار خمینی
خبر کا کوڈ : 915697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش