0
Wednesday 17 Feb 2021 15:38

تشخص کے عناصر کی تقویت اور داخلی خود کفالت

تشخص کے عناصر کی تقویت اور داخلی خود کفالت
اداریہ
رہبر انقلاب اسلامی نے تبریز کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک اہم خطاب کیا ہے۔ آپ نے اس خطاب مین جہاں تبریز کے عوام کی طرف سے 1977ء میں اسلامی انقلاب سے دو سال پہلے کے عوامی قیام کو ایرانی تاریخ کا اہم واقعہ قرار دیا ہے۔ وہاں انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب سے عالمی طاقتوں کی دشمنی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔ اس خطاب کی اہم بات عالمی ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کے اصولی موقف کی یاد دہانی تھی، لیکن آپ نے اس خطاب میں کسی بھی قوم یا تاریخ کے لیے ترقی و پیشرفت کے دو نکاتی فارمولے کو بڑے خوبصورت انداز سے بیان کیا ہے۔

آپ نے فرمایا استقامت و مقاومت اور جہد مسلسل کے لیے دو اصولوں کو فراموش نہ کیا جائے۔ آپ نے فرمایا ایک اصول اپنے تشخص کے عناصر کو مستحکم و مضبوط بنانا، یعنی ہر قوم اور ملت کا ایک تشخص اور پہچان ہوتی ہے، جو قومیں اپنے حقیقی تشخص کو فراموش کر دیتی ہیں، اپنے تشخص کے عناصر کو مضبوط کرنے کی بجائے انہیں نظرانداز اور پس پشت ڈال دیتی ہیں، وہ عالمی سیاست میں زیادہ دیر تک اپنے افکار و نظریات پر ڈٹ نہیں سکتیں۔

آپ نے اسی طرح دوسرا اصول یہ بتایا کہ جب تک قوم و ملت اپنی اندرونی طاقت و قدرت کا ادراک نہیں کرتی، جب تک اسے اپنے پوٹینشل کا اندازہ نہیں ہوتا، وہ قوم ترقی و پیشرفت کی نعمت سے محروم رہتی ہے اور وہ کبھی بھی خود کفالت کی منزل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتی۔ کاش رہبر انقلاب اسلامی کے اس دو نکاتی فارمولا کو مسلمان نیز محروم اور مستعصف قومیں اپنا لیں تو سامراجی طاقتیں ان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتیں۔
خبر کا کوڈ : 916857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش