QR CodeQR Code

جمال خاشقجی ایک بہانہ ہے

27 Feb 2021 19:41

بن سلمان کو اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کی بحالی اور امریکہ کا منظور نظر ہونے کیلئے مزید سرمایہ گزاری کرنا پڑیگی۔ بن سلمان کو تخت تک پہنچنے کیلئے پیٹروڈالر سے جو بائیڈن اور اسکی ٹیم کا منہ بند کرنا پڑیگا۔


اداریہ
امریکہ نے اپنی خفیہ رپورٹ میں سعودی ولی عہد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد بن سلمان کے خلاف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ امریکہ نے عالمی رائے عامہ کو خاموش کرنے کے لیے کچھ پابندیاں ضرور عائد کی ہیں، لیکن بن سلمان پر براہ راست انصاف کی عالمی عدالت یا کسی دوسرے عالمی ادارے میں پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکہ زور لگائے گا۔؟ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ امریکہ خطے میں سعودی عرب کی حمایت ترک کر دے، وہ بن سلمان کو نئے نئے چیلنجوں سے ضرور دوچار کریگا۔ جس میں محمد بن نائف کو سامنے لا کر بن سلمان کے بادشاہ بننے کے خواب چکنا چور کیے جائیں گے۔

جو بائیڈن ٹرامپ سے مختلف نظر آنے کی کوشش ضرور کر رہے ہیں، لیکن اگر ان کی پالیسیوں کا مجموعی طور پر نتیجہ دیکھا جائے تو رزلٹ وہی نظر آرہا ہے، جو ٹرامپ کی پالیسیوں کا تھا۔ کیا جو بائیڈن اسرائیل نوازی ترک کرکے فلسطینیوں کو ان کا جائز حق دینگے۔؟ کیا سنچری ڈیل جیسے منصوبوں کو یکسر بدل دینگے۔؟ کیا وہ ایران کے ساتھ انجام پانے والے جوہری پروگرام میں 2015ء کی پوزیشن پر آجائیں گے۔؟ ان سمیت درجنوں دیگر سوالات کا جواب منفی ہے، ہاں البتہ بن سلمان کو اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کی بحالی اور امریکہ کا منظور نظر ہونے کے لیے مزید سرمایہ گذاری کرنا پڑیگی۔ بن سلمان کو تخت تک پہنچنے کے لیے پیٹرو ڈالر سے جو بائیڈن اور اس کی ٹیم کا منہ بند کرنا پڑیگا۔


خبر کا کوڈ: 918758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/918758/جمال-خاشقجی-ایک-بہانہ-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org