QR CodeQR Code

سیاسی فریب

1 Apr 2021 16:13

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں امن مذاکرات کے بارے میں کہا کہ فریبی میڈیا، سعودی عرب کو مظلوم دکھانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ ظاہر کر رہا ہے کہ آل سعود امن کے خواہاں ہیں اور انصاراللہ کی جماعت امن کی پیشکش کو مسترد کر رہی ہے، حالانکہ یمن میں جنگ کے بارے میں سعودی عرب کی نئي تجویز، یمن کیخلاف نئی میڈیا وار ہے۔


اداریہ
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے گذشتہ روز یمن پر جارحیت کے سعودی اغراض و مقاصد کو ایک نئے زاویئے سے بیان کیا ہے۔ سید حسن کے اس تجزیئے نے مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کو گہری سوچ میں مبتلا کر دیا ہے۔ البتہ اس حقیقت کے آشکار ہونے سے آل سعود کا منفی اور اسرائیل نواز چہرہ مزید آشکار ہوگیا ہے۔ سید حسن نصراللہ کے بقول سعودی عرب مشرق وسطیٰ کو سنی شیعہ آباری کی تقسیم کے زاویئے سے دیکھتا ہے اور شیعہ آبادی والے مملک اور علاقوں کو جنگ یا کسی دوسرے ذریعے سے اپنا دست نگر بنا کر اسلامی مقاومت کو کمزور کرنے کا خواہاں ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یمن کے خلاف جنگ کا شیعہ سنی فرقوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ جنگ امریکہ کی خدمت اور خطے میں اس کی سازشوں کے تناظر میں شروع کی گئی ہے اور امریکی و صیہونی محاذ کے ترکش میں باقی بچا آخری تیر خطے میں فتنہ انگیزی اور یہاں جاری جنگوں کو فرقہ وارانہ رنگ دینا ہے اور سعودی عرب کا کردار ایک آلہ کار کا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے یمن کے خلاف جارحیت کے آغاز، موجودہ صورت حال اور آئندہ کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ علاقے اور خطے سے باہر کی بعض طاقتیں ایک بار پھر یمن کے مجاہدین کو فریب دینا چاہتی ہیں اور جنگ بندی کے نام پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتی ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں امن مذاکرات کے بارے میں کہا کہ فریبی میڈیا، سعودی عرب کو مظلوم دکھانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ ظاہر کر رہا ہے کہ آل سعود امن کے خواہاں ہیں اور انصاراللہ کی جماعت امن کی پیشکش کو مسترد کر رہی ہے، حالانکہ یمن میں جنگ کے بارے میں سعودی عرب کی نئي تجویز، یمن کے خلاف نئي میڈیا وار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے لوگ سیاست اور عقلمندی میں کافی آگے ہیں اور انہیں سیاسی فریب نہیں دیا جا سکتا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یمن کے محاصرے کے خاتمے کے بغیر فائر بندی کا مطلب یہ ہے کہ جارح افواج اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ جو چیز وہ جنگ کے میدان میں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں، اسے سماجی دباؤ کے ذریعے حاصل کر لیں۔


خبر کا کوڈ: 924655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/924655/سیاسی-فریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org