QR CodeQR Code

ریحان سے آگاہ نہیں دشمنِ ریحان

2 Apr 2021 11:46

اسلام ٹائمز: حاصل کلام یہ کہ جو عالمی انقلاب بپا ہونا یے، اُس سے یہ استعماری و غیر مہدوی قوّتیں اور انکے نمک خوار سخت خائف ہیں۔ اسی لیے ایک ریحان ولایتی کی صدائے مہدوی کو بند کروانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ مگر ان کو معلوم نہ تھا کہ یہ اس چمن سے ایک گلاب توڑیں گے تو پورا چمن معطر ہو جائے گا۔۔۔ بقول شاعر۔۔۔
؂ "ریحان" سے آگاہ نہیں دشمنِ ریحان۔۔۔
خوشبو بھی سلاخوں میں کبھی قید ہوئی ہے۔۔۔


تحریر: سیدہ مرضیہ زہراء

چہار سو ظلم و جور کا بازار گرم ہے۔۔۔
لگتا ہے۔۔۔۔
صبح ظہور نزدیک ہے!!
معصوم بچوں کی آہ و بکا عروج پر ہے۔۔۔
لگتا ہے۔۔۔
صبح ظہور نزدیک ہے!!
ضعیف ماؤں کی امیدیں اب دم توڑنے کو ہیں۔۔۔
لگتا ہے۔۔۔
صبح ظہور نزدیک ہے!!
ہاں حضرت انسان اپنی انسانیت فراموش کر چکا ہے۔۔۔
لگتا ہے۔۔۔
صبح ظہور نزدیک ہے!!

فلسطین و کشمیر میں جاری غاصبانہ جارحیت ہو یا یمن میں ہزاروں معصوم بچوں کا قتل عام۔۔۔ ایک بار پھر عراق کی جانب بڑھتے داعش کے نجس قدم ہوں یا سرزمین پاکستان میں اس ناسور کے اثرات۔۔۔ یہ تمام روح فرسا حالات و واقعات ایک کی بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ۔۔۔
سَلٰمٌ ۟ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطۡلَعِ  الۡفَجۡرِ ٪﴿۵﴾
یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے۔۔۔
اور وہ طلوع فجر،وہ صبح امید بہت نزدیک ہے۔۔۔بقول شاعر:
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے۔۔۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ جب صبح مہدوی نزدیک ہے تو دو قسم کی طاقتوں نے سامنے آنا ہے۔۔۔ ایک مہدوی اور ایک غیر مہدوی۔۔۔
جب حق شناس و مہدوی (ہدایت یافتہ) لوگ سامنے آتے ہیں اور اپنی طائرانہ و مہدوی نگاہ سے اس عالمی انقلاب کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا تجزیہ پیش کرتے ہیں تو دوسری جانب غیر مہدوی و استعماری قوّتیں خوف و ہراس سے تلملا کر پکار اٹھتی ہیں کہ۔۔۔
اسے کہا تھا جو ہم دکھائیں بس اتنا دیکھو۔۔۔
مگر یہ مرضی سے دیکھتا ہے اسے اٹھا لو۔۔۔


حاصل کلام یہ کہ جو عالمی انقلاب بپا ہونا یے، اُس سے یہ استعماری و غیر مہدوی قوّتیں اور انکے نمک خوار سخت خائف ہیں۔ اسی لیے ایک ریحان ولایتی کی صدائے مہدوی کو بند کروانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ مگر ان کو معلوم نہ تھا کہ یہ اس چمن سے ایک گلاب توڑیں گے تو پورا چمن معطر ہو جائے گا۔۔۔ بقول شاعر۔۔۔
؂ "ریحان" سے آگاہ نہیں دشمنِ ریحان۔۔۔
خوشبو بھی سلاخوں میں کبھی قید ہوئی ہے۔۔۔

#ہمارے پیارے کہاں_ہیں
recover missing shias
Recover Tanveer Haider
🚩ألـلَّـھُــــــمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـــــَـرَج🚩


خبر کا کوڈ: 924772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/924772/ریحان-سے-آگاہ-نہیں-دشمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org