QR CodeQR Code

شہید کربلا کون؟؟

5 Apr 2021 16:51

اسلام ٹائمز: انکی دبئی میں جاب تھی۔۔۔۔ 3 ماہ شادی کو ہوئے اور وہ دفاع کی خاطر حرم سیدہ (س) جا پہنچے۔۔۔ اگر چاہتے تو آج کل کے جوانوں کی طرح حیلے و بہانے دے سکتے تھے کہ وہاں باقی لوگ موجود ہیں، میرے ہونے سے کیا ہوگا۔۔۔۔ لیکن انہوں نے اپنا فریضہ سمجھا اور وہاں دفاع کیا اور دفاع فقط عام سپاہی بن کر نہیں بلکہ اک بہادر، نڈر، شجاع و زیرک کمانڈر بن کر کیا۔۔۔ جس کی پلاننگ و دشمن کو تہ تیغ کرنے کی صلاحیت نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں۔۔۔۔


تحریر: فاطمہ علی

شہید کربلا شجاعت، بہادری، دلیری اور دشمن کی نیندیں اڑانے کا دوسرا نام۔۔۔۔۔
جس کا اصل نام ثاقب حیدر۔۔۔ اب سوال یہ ہے کہ اس جوان میں ایسا کیا تھا، جو آج کل کے جوانوں میں نہیں؟؟؟ یہ وہ جوان ہے، جس نے اپنی جوانی اس دنیا کی عیش و عشرت پر قربان کرنے کے بجائے سیدہ زینب (س) کے حرم کے دفاع میں قربان کر دی۔۔۔ انکو کہا گیا آپ حرم سیدہ (س) میں تصویر کیوں نہیں بنواتے؟؟؟ جواب دیا: کہاں میں، کہاں حضرت عباس (ع) کی بہن۔۔۔۔ جس کی حرمت کی حفاظت کو ہم یہاں آئے۔ جس نے اپنی زندگی اس وقت قربان کی، جب اگر وہ چاہتے تو اس دنیا میں عیش سے رہ سکتے تھے۔۔۔

ان کی دبئی میں جاب تھی۔۔۔۔ 3 ماہ شادی کو ہوئے اور وہ دفاع کی خاطر حرم سیدہ (س) جا پہنچے۔۔۔ اگر چاہتے تو آج کل کے جوانوں کی طرح حیلے و بہانے دے سکتے تھے کہ وہاں باقی لوگ موجود ہیں، میرے ہونے سے کیا ہوگا۔۔۔۔ لیکن انہوں نے اپنا فریضہ سمجھا اور وہاں دفاع کیا اور دفاع فقط عام سپاہی بن کر نہیں بلکہ اک بہادر، نڈر، شجاع و زیرک کمانڈر بن کر کیا۔۔۔ جس کی پلاننگ و دشمن کو تہ تیغ کرنے کی صلاحیت نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں۔۔۔۔ ان کی زندگی میں تو وہ نام کربلا سے ڈرتے ہی تھے۔۔۔ لیکن بعد از شہادت بھی ان کی حکمت عملی و بہادری کی وجہ تلاش کرنے میں لگے. کہ آخر کربلا تھا کیا۔؟؟

کیا وجہ تھی کہ وہ  جب دشمن پر حملہ کرتا تو کامیاب لوٹتا۔۔۔۔ جس نے خود کہا کہ مجھے زیادہ ساتھی نہیں فقط 50 ساتھی چاہیئں، جو دشمن کے سامنے ڈٹ سکیں اور بصیرت سے کام لیں۔۔۔ یعنی اک جوان کی خصوصیت میں اک خاص بات اس کا بابصیرت ہونا قرار دیا۔۔۔۔ شہید کربلا یعنی شہید ثاقب اسی ٹیکنالوجی میں زندگی گزارنے والے جوان تھے، جس نے اپنے دوست کو میسج پر کہا کہ "اگر میں مر جاوں تو میرے کفن پہ یازینب لکھنا۔۔۔۔" جس نے جوانوں کو سست نہیں پڑنے دیا۔۔۔ جس کے لیے اول وقت نماز و بالخصوص نماز فجر بہت اہمیت رکھتی تھی۔۔۔۔

شہید کربلا جوانوں کے لیے بہترین و سادہ مثال ہے۔۔۔ کہ جس نے سادہ زندگی گزار کر اپنے آپ کو سیدہ (س) کی حرمت کے لیے قربان کر دیا. جوانوں کو شہید ثاقب کو پڑھنا اور سمجھنا چاہیئے۔ جس کی زندگی میں اس کا مقصد واضح تھا۔۔۔۔ جس نے اپنی زندگی کو ضائع ہونے سے بچا لیا، جس کی شہادت پاکیزہ تھی، جس نے پاکیزہ زندگی (اصلاح نفس) و پاکیزہ موت (شہادت) کو چن لیا۔۔۔
تیری شجاعت کو سلام کہتی ہے میری روح و جان
اے کربلا شہید تیری عظمت کو میرا سلام

(بنت_حسین)


خبر کا کوڈ: 925408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/925408/شہید-کربلا-کون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org