QR CodeQR Code

نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا کی اہمیت

5 Apr 2021 21:36

اسلام ٹائمز: میری نظر میں اسوقت مساجد کی باجماعت نمازوں میں شریک نوجوان، جو فرض نماز ادا کرچکا ہوتا ہے اور اسکے بعد جب وہ ان عبادات کی طرف آتا ہے جو نفلی ہیں، میری نظر میں ان عبادات اور نفلی اذکار سے زیادہ بڑی عبادت یہ ہے کہ اسکے ہاتھ میں موبائل ہو، اسکی انگلیاں موبائل کے بٹنوں پر ہوں اور انکے ذریعے نسل آدم کو منحرف کرنیوالی قوتوں کا وہ مقابلہ کرے اور اپنے اردگرد موجود نوجوان نسل کو انحراف سے بچانے میں اپنا پورا پورا کردار ادا کرے۔


تحریر: سید علی زوار سبزواری
امامیہ میڈیا سیل فیصل آباد ڈویژن

اطلاعات یعنی کسی بھی قسم کی خبر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا۔ اس کی مختلف اقسام ہیں، جس میں سوشل میڈیا کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جس کے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کا سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والے شیعہ جوانوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: اگر میں رہبر نہ ہوتا تو میں سوشل میڈیا کی ایک ٹیم بناتا، اس ٹیم کی سربراہی اپنے ہاتھ میں لیتا، سوشل میڈیا کے ذریعے دین کی حقیقی روح کی ترجمانی کرتا اور لوگوں کے ذہن بنانے میں اس کو بھرپور طریقہ سے استعمال بھی کرتا، لیکن اب میں جس مقام پر ہوں، میرے پاس اس کام کیلئے وقت نہیں ہے، لہذا یہ کام اب آپ لوگ کریں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں شعبہ اطلاعات کی اہمیت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ شعبہ اطلاعات ہی وہ واحد شعبہ ہے، جس کے ذریعے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن اپنا چہرہ سوشل میڈیا کے توسط سے عام عوام تک با آسانی سے پہنچا سکتی ہیں۔ جس میں ہماری سب سے پہلی ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے دشمنوں کو بھرپور جواب دینا ہے۔ اس کے مثبت استعمال سے اپنے لوگوں تک حق اور سچ کی بات پہنچانا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ائ کا ایک اور جگہ سوشل میڈیا کے استعمال کرنے والے جوانوں کے نام پیغام: *میری نظر میں اس وقت مساجد کی باجماعت نمازوں میں شریک نوجوان، جو فرض نماز ادا کرچکا ہوتا ہے اور اس کے بعد جب وہ ان عبادات کی طرف آتا ہے جو نفلی ہیں، میری نظر میں ان عبادات اور نفلی اذکار سے زیادہ بڑی عبادت یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں موبائل ہو، اس کی انگلیاں موبائل کے بٹنوں پر ہوں اور ان کے ذریعے نسل آدم کو منحرف کرنے والی قوتوں کا وہ مقابلہ کرے اور اپنے اردگرد موجود نوجوان نسل کو انحراف سے بچانے میں اپنا پورا پورا کردار ادا کرے، کیونکہ جو شخص مسجد میں بیٹھ کر اللہ اللہ کرتا ہے، وہ صرف اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ یہ (سوشل میڈیا) وہ جہادی میدان ہے، جس میں آپ اپنی نسل کو بچاتے ہیں، لیکن یہ ہوگا کب؟؟ یہ تب ہوگا جب آپکا شعور اور ادراک اس سطح کا ہو، جب آپ خود اس سطح کے نہیں ہونگے تو آپ یہ فرض بہتر طور پر انجام نہیں دے سکیں گے۔*

اس طرح کی جنگ کو سافٹ وار اور جنگ نرم کا نام دیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جاتا ہے، بغیر کسی میدان میں اترے یا جنگ کے ہتھیار کے مقابلہ کرنے کو سافٹ وار کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن میں شعبہ اطلاعات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی تنظیم کا روشن چہرہ لوگوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے اور اپنے مخاطبین کو حق اور باطل میں فرق کرنے کے قابل بنا دے۔


خبر کا کوڈ: 925454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/925454/نوجوانوں-کیلئے-سوشل-میڈیا-کی-اہمیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org