0
Saturday 17 Apr 2021 00:36

ایک اور سنگ میل

ایک اور سنگ میل
اداریہ
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوریٰ اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ گذشتہ رات بارہ بج کر چالیس منٹ پر ایرانی سائنسدانوں نے ساٹھ فیصد تک یورینیئم کو افزودہ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایران نے منگل کو ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو ساٹھ فیصد یورینیم کی افزودگی شروع کرنے سے متعلق اپنے پروگرام کی خبر دے دی تھی اور اسی بنیاد پر آئی آر فور اور آئی آر سکس جدید سینٹری فیوج مشینوں میں ساٹھ فیصد یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے گا۔ یہ 60 فیصد افزودہ یورینیئم، ریڈیو فرماسوٹیکلز کی تیاری میں لازمی عنصر مولابڈینم کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔

ایران کے اس اعلان پر امریکہ، یورپ اور ان کے اتحادی زخمی سانپ کی طرح لوٹ پوٹ رہے ہیں، اسی طرح غاصب اسرائیل کے ہاں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ ایران مخالف طاقتوں کو اس کا بخوبی اندازہ ہے کہ 60 فیصد سے 90 فیصد کا فاصلہ بہت کم ہے اور اسے ایک ہی جست میں عبور کیا جاسکتا ہے۔ ایران کے اس اعلان نے ایک بار پھر امریکی اور صیہونی لابی کو پیغام دے دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی، ایٹمی سائنس دانوں کا قتل اور ایٹمی پروگرام کو ایٹمی دہشت گردی کا نشانہ بنانا ایران کی ایٹمی پیشرفت کو ہرگز نہیں روک نہیں سکتا بلکہ اس سے ایرانی قوم اور ایران کے نوجوان سائنسدانوں کے عزم و حوصلے میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش