0
Friday 21 May 2021 23:04

فتح مبارک

فتح مبارک
تحریر: سید شکیل بخاری ایڈووکیٹ

آج مظلومین و مستضعفین کی ظالمین کے خلاف فتح ہوئی تو وہ قول یاد آیا کہ جس میں سید حسن نصراللہ نے  کہا تھا کہ ”اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے“ اور واقعاً آج یہ ثابت ہوگیا کہ وہ اسرائیل جس کی طاقت سے ڈرایا جاتا تھا، آج اپنے غرور میں ڈوب مرا ہے اور یہ غرور اس فلسطینی بچے نے توڑ دیا، جس کے ہاتھ میں صرف غلیل تھی۔ یہ غرور اس ماں نے توڑ دیا، جس نے اپنے جوان بیٹے کو کفن پہنا کر جانب میدان روانہ کیا۔ یہ غرور اس ملبے پر بیٹھی ننھی بچی نے توڑ دیا اور پیغام دیا کہ ہم ڈرے نہیں ہیں اور کہا کہ جن عمارتوں کو تم تباہ کر رہے ہو، انہیں پر بیٹھ کر ہم تمھیں پھر سے للکاریں گے اور کبھی مایوس نہ ہونگے۔

آج دنیا نے دیکھا کس طرح نام نہاد دفاعی طاقت یعنی غاصب اسرائیل شکست سے دوچار ہوئی اور جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔ گیارہویں روز فلسطینی بھائیوں، ماؤں، بچوں اور بہنوں کو فتح مبارک ہوئی ہے۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، ان شہداء کے خون کی بدولت جو اس ظالم کے سامنے کبھی جھکے نہیں ہیں۔ آئرن ڈوم جس کی پوری دنیا میں دھوم تھی، ہوا نکل گئی اور نہتے مظلوم فلسطینیوں کو اپنے جذبے، شجاعت، ثابت قدمی، مسلسل جدوجہد کا پھل ملا اور نام نہاد، ناقابل شکست کو حقیقی شکست سے دوچار ہونا پڑا اور وہ حماس اور مقاومت اسلامی فلسطین کے میزائل نہ روک سکا۔

ہم اس بات سے اسرائیل کی جھوٹی طاقت کی اصلیت جان سکتے ہیں، وہ مظلومین جن کے پاس نہ تو مقابلے کا اسلحہ تھا اور نہ ہی فوجی مگر انہوں نے وہ کر دکھایا، جو کسی نے سوچا نہ تھا۔ فلسطینی غیور مسلمان، مومنین آپ لائق تحسین ہیں اور ایک بات یاد رہے کہ یہ فتح کفار کے خلاف اسلام کی فتح ہے، یہ فتح شہید قاسم سلیمانی رحمۃ اللہ علیہ کی کی گئی جدجہد کا نتیجہ ہے۔ آخر پر کہوں گا کہ اے فلسطینی غیور عوام، فلسطین آپکا ہے اور ہمیشہ رہے گا اور دنیا دیکھے گی کہ ایک دن حق کا ظہور ہوگا اور ظالم نابود ہوگا، ان شاء اللہ۔
خبر کا کوڈ : 933825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش