QR CodeQR Code

پیگاسس (pegasus) انسانیت کیلئے خطرہ

2 Aug 2021 15:14

اسلام ٹائمز: پیگاسس سافٹ وئیر جاسوسی کرنیوالا جادو ہے، جو کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، کسی بھی موبائل میں اتر سکتا ہے، کسی بھی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپکا فون بند ہو یا آن ہو، آپکی کالز، ایس ایم ایس، واٹس ایپ کی تمام معلومات لے سکتا ہے۔ موبائل کا کیمرہ اور ویڈیو/آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے جاسوسی کرسکتا ہے۔


تحریر: شاہد عباس ہادی

صیہونی طاقتیں پورا زور لگا رہی ہیں کہ دنیا ان کی مٹھی میں ہو اور اسلامی و غیر اسلامی ہر ریاست کو اپنا غلام بنائیں۔ جس کیلئے انہوں نے کئی شیطانی حربے استعمال کئے۔ شیطانی تنظیمیں تشکیل دیں اور انسانیت کا سرعام قتل کیا۔ داعش اور کورونا کی طرح پیگاسس سپائی وئیر بھی انسانیت کے قتل کی مشین ہے، جس کے موجد اسرائیل کے انسان نما درندے ہیں۔ پیگاسس سافٹ وئیر جاسوسی کرنے والا جادو ہے، جو کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، کسی بھی موبائل میں اتر سکتا ہے، کسی بھی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روند سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا فون بند ہو یا آن ہو، آپ کی کالز، ایس ایم ایس، واٹس ایپ کی تمام معلومات لے سکتا ہے۔ موبائل کا کیمرہ اور ویڈیو/آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے جاسوسی کرسکتا ہے۔

پیگاسس کو اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او نے لانچ کیا، اگر آپ این ایس او کی ویب سائٹ پر جائیں گے تو اس کا پرامن تعارف ضرور پائیں گے کہ اس کالے جادو کو دہشتگردی کے خلاف لانچ کیا جا رہا ہے، امن کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ہاں! اسرائیل و امریکہ نے تمام شیطانی تنظیمیں بھی امن کے نام پر بنائی ہیں اور اسی امن کے نام پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے آئے ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت کسی شخص کا ڈیٹا چرانا جرم ہے، انہوں نے عالمی قوانین بھی پاؤں تلے روند دیئے۔ 

المیادین و الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کو اس وقت خبر ہوئی، جب 2017ء میں متحدہ عرب امارات کے سیاسی رکن نے اپنے فون کا فورنزک چیک اپ کروایا، فورنزک سے یہ تو معلوم ہوا کہ ڈیٹا سے چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے، مگر کس نے کی یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ فرانسیسی اخبار لی موند کے مطابق بھارت سمیت سڑسٹھ ممالک کے اداروں کی پیگاسس تک رسائی ہے، جب نریندر مودی نے جولائی دو ہزار سترہ میں اسرائیل کا دورہ کیا، اس وقت پیگاسس سسٹم خریدا گیا۔ نتیجتاً بھارت میں زیادہ خطرناک صورتحال ہے، جاسوسی کے ذریعے سے قتل و غارت بڑھنے کے امکانات ہیں۔ جمہوری ممالک میں اس سافٹ وئیر کا استعمال جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، جس سے آمریت رواج پائے گی، لہذا اس کا بےتحاشہ استعمال ناصرف جمہوریت کیلئے خطرہ ہے بلکہ انسانیت کیلئے بھی وبال جان ہے۔

یہودی طاقتوں نے انسانیت کا قتل عام کیا، خونی تنظیمیں بنائی، موسیقی و فحاشی کے ذریعے انسانی دماغ کو مفلوج کیا، ایسے طریقے استعمال کئے، جن سے انسانیت قتل ہوتی نظر آئی۔ پیگاسس کی خرید و فروخت سے یہودی طاقتوں کا آلہ کار بننا رسوائی ہے۔ اس کے استعمال سے ہر انسان کی حرمت محفوظ نہیں رہ سکتی، انسانی اقدار پائمال ہوتی نظر آتی ہیں۔ انسانیت کے ناطے ہر ایک کو چاہیئے کہ یک جاں ہو کر یہودی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف آواز بلند کریں، ان طاقتوں کا راستہ روکیں اور انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔


خبر کا کوڈ: 946413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/article/946413/پیگاسس-pegasus-انسانیت-کیلئے-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org