0
Wednesday 4 Aug 2021 18:42

ادارہ افکارِ شہداء کے زیراہتمام دورہ پاراچنار و مرقد قائد شہید حسینی کا احوال

ادارہ افکارِ شہداء کے زیراہتمام دورہ پاراچنار و مرقد قائد شہید حسینی کا احوال
رپورٹ: توقیر کھرل

افکار، ادارہ فروغ آثار شہداء کی جانب سے برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے موقع پر پشاور اور پارہ چنار کا تین روزہ دورہ کیا۔ ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر دانش نقوی کی سربراہی میں پنجاب سے وفد نے دورہ میں شرکت کی۔ ٹور کے شرکاء نے پہلے روز اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی جبکہ بعد ازاں پشاور میں مقتل گاہ شہید حسینی مدرسہ عارف الحسینی پر حاضری دی اور اجتماعی طور سورہ یاسین کی تلاوت کی۔ اس موقع پر مدرسہ کا دورہ کروایا گیا۔ ڈاکٹر ثقلین ترابی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے جنازہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔

وفد نے پشاور میں شہید قائد کے فرزند حسین عارف حسینی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے شہید کی راہ پر چلتے ہوئے ان کے افکار پر عمل نہ کیا تو یہ شہید کے نظریاتی وارث ہونے کا حق ادا نہ ہوگا۔ وفد نے دوسرے روز پشاور زیارت مولا عباس کی شبییہ کے احاطہ میں ایک محاصرے کے دوران شہید ہونے والے مومنین کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ دورہ کے دوسرے دن المصطفیٰ ہاوس ہاسٹل پارہ چنار کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور افکار ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر سید دانش نقوی نے آئی ایس او پارہ چنار کے یونٹ اراکین سے تعلیم و تربیت کے عنوان سے گفتگو کی۔ فرزند شہید، سید علی حسینی کے الکوثر یتیم خانہ اور سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہید قائد کی خواہش کے مطابق نوجوان اپنے شعبہ میں ماہر بنیں۔

دورہ کے آخری دن افکار ادارہ کے وفد نے پیواڑ میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مرقد پر حاضری دی اور شب بیداری کا اہتمام کیا، اس موقع پر قاری سبط حسن نے دعائے کمیل کی تلاوت کی، نوحہ خواں اویس نے نوحہ خوانی کی اور مولانا اصغر مہدی نے مصائب اہلبیت بیان کئے۔ چنیوٹ سے زاہد مہدی اور لاہور کے حیدر سلیمانی نے نشست میں خصوصی شرکت کی۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے فرزند اور ادارہ افکار کے سربراہ ڈاکٹر دانش نقوی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ دورہ کا مقصد شہید کے ساتھ تجدید عہد کرنا تھا، اگر ہم شہداء کے افکار پر عمل کریں گے تو ایک مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش