0
Sunday 8 Aug 2021 22:18

ادارہ التنزیل میں "عہد با قرآن" ورکشاپ

ادارہ التنزیل میں "عہد با قرآن" ورکشاپ
رپورٹ: سویرا بتول

ادارہ التنزیل کے زیرِاہتمام شعبہ سفیرانِ قرآن کی جانب سے معلماتِ قرآن کی تربیت کے لیے "عہد با قرآن" کے عنوان سے سالانہ چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ عہد با قرآن ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد قرآنی معاشرے کی تشکیل میں معلمات قرآن کو نئی جہتوں کے ساتھ قرآنی معارف سے روشناس کروانا تھا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز حجت الاسلام والملسمین ڈاکٹر سید علمدار نقوی صاحب نے ادارے کا دورہ کیا اور خواہران کو درس اخلاق دیا۔ جس میں انہوں نے معاشرتی مسائل اور قرآن کی روشنی میں ان کا حل بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ تمام خواہران بھی "کوثر" کی مصداق ہیں، جو اپنے کردار اور اپنے عمل سے معاشرے کو قرآنی بنا سکتی ہیں۔

ادارہ التنزیل کے چیئرمین مولا سید ڈاکٹر علی عباس نقوی صاحب نے مولانا صاحب سے اظہار تشکر کیا اور ان کو ادارے کی شائع کردہ کتاب حفظ موضوعی قرآن، ہر روز قرآن و اہل بیت کے ساتھ تحفتاً پیش کی۔ ورکشاپ کے آخری روز مرقدِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید محرم علی کا دورہ کیا گیا، جہاں فرزندِ شہید ڈاکٹر دانش نقوی نے خواہران میں اسناد تقسيم کیں۔

خواہران سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی خواتین کے لیے شہید محمد علی نقوی اور شہید محرم علی کی والدہ اور زوجہ بہترین عملی نمونہ ہیں، جنہوں نے وقت کے یزید کو للکارا اور ناصرانِ امام کی ہر طرح نصرت و حمایت کی۔ آج یوسف زہراء کو ایسی باہمت و شجاع خواتین کی ضرورت ہے، جو راہ امام میں اپنے فرزند تیار کرکے بھیجیں۔ اختتام پر مرقد شاعر مشرق علامہ محمد اقبال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور قرآنی معاشرے کی تشکیل میں ادارہ التنزیل کی سالوں سے جاری کاوشوں کو سراہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 947460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش