0
Wednesday 13 Oct 2021 12:45

یوسفِ زہراء (طالبات) کا سالانہ کنونشن

یوسفِ زہراء (طالبات) کا سالانہ کنونشن
خصوصی رپورٹ: سویرا بتول

جامعہ فاطمیہ میں ادارہ التنزیل کے زیرِ سایہ ٹیم یوسفِ زہرإء (طالبات) کے سالانہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں معلماتِ قرآنی نے بالخصوص شرکت کی۔ نشست کا باقاعدہ آغار تلاوت کلام الہیٰ اور حدیثِ کساء سے کیا گیا۔ قرآنی معاشرے کی تشکیل میں معلماتِ قرآنی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ خواہر رباب ذیشان کی طرف سے پیش کی گئی، جس میں عشرہ طفلانِ مسلم، یوم ِعلی اصغر، قرآن بچوں کا دوست، ایک شام قرآن کے نام ، یوسفِ زہراء ورکشاپ، خمسہ مجاس بسلسلہ شہادت جنابِ سکینہ، اعمال نیمہ شعبان اور قرآن کلاس کا تفصيلی احوال کارکردگی رپورٹ کی صورت میں پیش کیا گیا۔ سینیئر خواہران میں خواہر تہمینہ بخاری، خواہر راحت کاظمی، خواہر احتسام خدیجہ، خواہر رمشاء، خواہر رباب ذیشان، خواہر راحمہ اور خواہر تسنیم زہراء نے خصوصی شرکت کی۔

اِس موقع پر معلماتِ قرآنی سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ادارہ التنزیل کے سربراہ آغا علی عباس نقوی صاحب کا کہنا تھا کہ قرآن پیغمبرِ اسلامﷺ کا زندہ و جاوید معجزہ ہے۔ کلامِ الہیٰ جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکل کر معرفتِ الہیٰ کے نور کی طرف آنے کا بہترین وسیلہ ہے۔ قرآنِ کریم وہ کلامِ الہیٰ ہے، جو ہماری عقل و فہم کے عین مطابق ہے، کیونکہ ہم قرآن کریم کی پُرحکمت آیات سے خدا کی حکمت کو پہنچانتے ہیں اور اِن آیات کی عظمت سے عظمتِ الہیٰ کی معرفت حاصل کرتے ہیں۔ حدیثِ ثقلین کی رو سے قرآن اور اہلِ بیت دونوں کی معرفت حاصل کرنا لازم ہے۔ قرآنی معاشرے کے قیام کے لیے قرآن کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کریں، جب ہم قرآن کو اپنا دوست بنا لیں گے تو ہمیں اس سے اُنس پیدا ہو جاٸے گا۔

اس طرح سے ہمارا اِس سے ایسا تعلق قاٸم ہو جاٸے گا، جو اس کے اعلیٰ اہداف و مقاصد تک پہنچا دے گا۔ اس کے بعد ہم کبھی تنہائی و وحشت محسوس نہ کریں گے۔ جیسے امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا: *اگر مشرق و مغرب میں بسنے والی تمام مخلوقات موت سے ہمکنار ہو جاٸیں، لیکن اگر قرآن میرے پاس ہو تو میں کبھی تنہائی محسوس نہ کروں گا۔* نشست کے اختتام پر ٹیم یوسفِ زہراء کو آغا علی عباس کی جانب سے قیمیتی تجاویز اور آرإء پیش کیں گیئں۔ اِس موقع پر ثقافتی مسئول اور معروف کالم نگار خواہر سویرا بتول کی کاوشوں کو سراہتے ہوٸے آپ کی جانب سے حفظِ موضوعی قرآن کریم تحفتاً پیش کیا گیا۔ نشست کا اختتام دعاٸے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 958536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش