0
Wednesday 5 Jan 2022 11:36
مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی دوسری برسی

عراق، بغداد ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ

عراق، بغداد ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی دوسری برسی کے موقع پر بغداد ایئرپورٹ پر قائم امریکی فوجی بیس پر مزاحمتکاروں کے حملے آج بھی جاری رہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی فوج کے ساتھ منسلک مزاحمتی میڈیا سیل الاعلام الحربی نے بتایا ہے کہ آج علی الصبح امریکہ کی وکٹوریا بیس کو متعدد راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حملے کے وقت متعدد امریکی ٹیکنیشن اور فوجی وہاں موجود تھے جن کے ہلاک و زخمی ہونے کی توقع ہے۔

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوجی بیس پر ہونے والے راکٹ حملوں کا مرکز بغداد کا محلہ "الجہاد" تھا جہاں سے متعدد دیسی ساختہ راکٹ لانچر بھی برآمد کئے گئے ہیں جن میں سے ایک پر 240mm کا راکٹ ہنوز نصب تھا کہ جو فائر نہیں کیا جا سکا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت امریکی بیس میں خطرے کے الارم بج اٹھے اور بری طرح افراتفری پھیل گئی جبکہ کم از کم 4 راکٹ بیس کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹے ہیں جن سے ہلاکتوں کا امکان ہے۔







خبر کا کوڈ : 971226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش