0
Monday 16 May 2022 00:43
ہم نے انکے خواب کی تکمیل کیلئے خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دیں

یکساں نصاب تعلیم قائد شہید علامہ عارف حسینی (رہ) کا خواب تھا، حجۃ الاسلام سید امتیاز رضوی

یکساں نصاب تعلیم قائد شہید علامہ عارف حسینی (رہ) کا خواب تھا، حجۃ الاسلام سید امتیاز رضوی
اسلام ٹائمز۔ طلباء جامعۃ الرضا علیہ السلام مقیم قم کی طرف سے استاد محترم حجۃ الاسلام والمسلمین سید امتیاز رضوی کے ساتھ ایک نشست رکھی گئی۔ نشست میں دیگر مدارس کے بھی بعض علمائے کرام نے شرکت کی اور سوالات پوچھے۔ استاد محترم نے اپنی گفتگو میں دینی طلباء کیلئے مختلف علوم و فنون سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی طلباء کو اپنی سوچ کو وسیع کرکے تبلیغ کے مختلف اور جدید فنون سیکھنے چاہیئے۔ فاضل محقق آقای بشیر دولتی کے یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم قائد شہید علامہ عارف حسینی (رہ) کا خواب تھا۔ ہم نے ان کے خواب کی تکمیل کیلئے خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دیں۔

اس موقع پر انہوں نے قائد شہید کے تعلیمی افکار و نظریات پر مبنی کتاب ہمارا راستہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ان کے مطابق ہم نے قائد شہید کے تعلیمی افکار و نظریات کو عملی کرنے کیلئے ماہرین تعلیم تیار نہیں کئے۔ اسی کوتاہی کی وجہ سے آج یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف میدانوں میں کام کرنے کیلئے نہ ہی تو ماہرین تیار کئے ہیں اور نہ ہی تیار شدہ ماہرین کی کوئی نظریاتی تربیت کی ہے۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم کی قدر و قیمت کو پہچاننے اور یہاں پر قیام کی مدت سے زیادہ زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 994392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش