0
Monday 4 Oct 2010 15:22

عظیم تر اتحاد امت،وقت کی اہم ضرورت

عظیم تر اتحاد امت،وقت کی اہم ضرورت
تحریر:آر اے سید
یوں تو مسلم امہ کے اتحاد کے لئے ایران اور حکومت ایران نے بہت زیادہ بنیادی اور اساسی قدم اٹھائے ہیں اور اس میدان میں ایک جہد مسلسل ہے،جو ایرانی قیادت کی جانب سے عالمی مشاہدے میں ہے اور اسلامی دنیا کا فرد فرد اس سے واقف ہے۔
سن اسی کے عشرے کے ابتدائی برسوں میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اسلامی اتحاد کا جو پرچم سرزمین ایران سے بلند کیا،وہ آج آپ کے شاگرد رشید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اپنے توانا ہاتھوں میں اٹھائے ہؤے ہیں۔
آپ امت اسلامیہ کے مکمل اور بھرپور اتحاد پر یقین رکھتے ہیں اور اس کو عملی قرار دیتے ہیں۔آپ کے خطبات،بیانات اور تقریروں میں مسلم امہ کے اتحاد پر جتنی تاکید کی جاتی ہے،اگر اسلامی دنیا کا بااثر اور حکمراں طبقہ اس پر توجہ دیتا،تو یقینا آج افغانستان،عراق اور پاکستان پر امریکہ اس طرح یلغار کرنے کی جرات نہ کرتا،اور نہ ہی ملت فلسطین کو مٹھی بھر صہیونی اتنی ڈھٹائی کے ساتھ اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے۔
اگرچہ ایران سے اٹھنے والی اتفاق و اتحاد کی آواز پر مسلمان حکومتوں نے کوئی خاص توجہ نہ دی،لیکن مسلم امہ کا ایک ایک فرد اتحاد کی ضرورت کو درک کرتا ہے،اور اس کو عملی جامہ پہنانے میں کوشا ہے۔چنانچہ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے ایک تاریخی فتوے کے سامنے آنے کے بعد اس کا جھان اسلام کا درد رکھنے والوں نے والہانہ انداز میں خیر مقدم کر کے رہبر انقلاب اسلامی کے اس اقدام کو سرا ہا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے ایک فتوی جاری کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجات و امھات مومنین کے احترام کو واجب اور بے حرمتی کو حرام قرار دیا ہے۔
لبنان کی مذھبی شخصیتوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فتوے کا خیرمقدم کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق"تحریک عمل اسلامی"کے سکریٹری جنرل،شیخ عبدالناصر الجبری نے کہا ہے کہ امت اسلامی کی قیادت کی فہم و فراست سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی فتنہ انگيزی کی سازشیں ناکام ہو جاتی ہیں۔
حزب اللہ کی حامی لبنان کی ایک سنی تنظیم کے سربراہ شیخ ماہر مزہر نے بھی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اس فتوے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ذات امت اسلامی کے رہبر کی تمام خصوصیات کی حامل ہے۔
لبنان میں اسلامی مبلغین کے قائد شیخ محمد ابوالقطع نے تاکید کی ہے کہ دشمنان اسلام کی فتنہ انگيزیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے پر مکمل طور سے عمل کئے جانے کی ضرورت ہے۔لبنان میں انجمن اسلامی عکار اور الشمال نے بھی آیت اللہ العظمی سید خامنہ ای کے اس فتوے کو مسلمانوں کے اتحاد کا سبب قرار دیا ہے۔
لبنان کے عمل اسلامی محاذ نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے اس فتوے کو اسلامی معاشرے کی سلامتی کی علامت اور دشمنوں کی فتنہ انگيزی کے مقابل ہوشیاری سے تعبیر کیا ہے۔
بہرحال اس فتوے کے سامنے آنے کے بعد مسلم امہ کے دانشوروں خصوصا علما اسلام کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ کسی قسم کے پس و پیش کے بغیر مسلم امہ کے اتحاد کی راہ میں عملی قدم اٹھائیں۔

خبر کا کوڈ : 39162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش