QR CodeQR Code

گلگت، غذر میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی بروقت کاروائی، دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ ناکام

3 Jan 2015 02:27

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دیسی خود ساختہ بم آئی ای ڈی تقریبا 13 سے 14 کلو وزنی تھا جو کہ سڑک کنارے رکھا گیا تھا اسے گلگت بلتستان پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر سلپی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بروقت کاروائی سے دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دیسی خود ساختہ بم آئی ای ڈی تقریبا 13 سے 14 کلو وزنی تھا جو کہ سڑک کنارے رکھا گیا تھا اسے گلگت بلتستان پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا اور علاقے کو خوفناک تباہی سے محفوظ کر لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بم ڈسپوزل سکواڈ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کےانچارج سب انسپکڑر ایاز کریم ہیں جن کا شمار پاکستان کے اُن پانچ ماہر بم ڈسپوزیل اسکواڈ میں ہوتا ہے جنہوں نے تربیت حاصل کرنے سے لے اب تک متعدد بار گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے کئی خوفناک منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریموٹ کنٹرول بم حملے کا اصل ہدف گورنر گلگت بلتستان سید کرم علی شاہ تھے جو کہ بعد از نماز جمعہ معمولاً اپنے آبائی گاؤں سلپی جاتے ہیں اور اسی روز بھی کرم علی شاہ کا قافلہ گزرنے سے قبل پولیس کو اطلاع دی گئی کہ غذر میں سلپی کے قریب بم رکھا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریموٹ کنٹرول سے منسلک بم کو ناکارہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ یہ غذر کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جہاں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔


خبر کا کوڈ: 429884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/fori_news/429884/گلگت-غذر-میں-بم-ڈسپوزل-سکواڈ-کی-بروقت-کاروائی-دہشتگردی-کا-خوفناک-منصوبہ-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org