QR CodeQR Code

گدو سبی ٹرانسمیشن لائن دہشتگردوں نے اڑا دی

7 Feb 2015 00:15

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں کی جانب سے ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد ملحقہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی، خواجہ آصف کے مطابق حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کوئی بڑا بریک ڈاون نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں بجلی کی مین سپلائی لائن کو ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے۔ دہشتگردوں نے گدو سبی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا۔ مین ٹرانسمیشن لائن کے اڑنے سے ملحقہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف کے مطابق گزشتہ ہفتے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کوئی بڑا بریک ڈاون نہیں ہوا، اوچ ٹرانسمیشن لائن سے تمام علاقوں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 438038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/fori_news/438038/گدو-سبی-ٹرانسمیشن-لائن-دہشتگردوں-نے-اڑا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org