0
Monday 13 Dec 2021 21:25

اب ایم کیو ایم ہے نہ الطاف، اب پاک سرزمین پارٹی ہے، مصطفیٰ کمال

اب ایم کیو ایم ہے نہ الطاف، اب پاک سرزمین پارٹی ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹایمز۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏پیپلزپارٹی جن کو دہشت گرد کہہ رہی ہے، ان کے پاس ہی ووٹ مانگنے کیلئے نائن ‏زیرو آتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی پارٹی ہے، جو ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال ‏کر جینے مرنے کے دعوے کرتی تھی، مصطفیٰ کمال رحمان ملک کی ایک کال پر ڈیل کرنے والا نہیں ہے، ‏رحمان ملک کی ایک کال پر الطاف حسین ڈھیر ہو جاتے تھے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اب ایم کیو ایم ہے نہ الطاف حسین، اب پاک سرزمین پارٹی ہے، وزیراعلیٰ ‏سندھ کو لسانی سیاست ہرگز نہیں کرنے دیں گے، پی پی کی تقریروں سے ثابت ہوگیا کہ اعلیٰ تعلیم ‏سے بھی کچھ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرزمین پارٹی ہے جو بکنے کیلئے تیار نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے پختونوں اور بلوچوں ‏کو استعمال کیا، الطاف حسین نے مہاجروں کو استعمال کیا، آج پاک سرزمین پارٹی ہے جو سب کو ساتھ ‏لے کر چل رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ، نواب شاہ کو کیوں ترقی نہیں دی، تھر میں بچے بھوک ‏سے مر رہے ہیں، سندھ حکومت کو جو فنڈز ملتے ہیں، وہ وزراء کی جیبوں میں جاتے ہیں، پیپلزپارٹی کا آخری ‏وقت آگیا ہے، اس لیے غصے میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 968353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش