QR CodeQR Code

تہران میں امام خمینی (رہ) کی 33ویں برسی کی تقریب

20 Jun 2022 23:59

تہران میں امام خمینی کی 33 ویں برسی کے حوالے سے ہونیوالی تقریب سے خطاب میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اپنی طویل جدوجہد کے بعد حکومت اسلامی کے قیام میں کامیاب ہوگئے اور یہ انقلاب اسلامی کا ہی کرشمہ ہے کہ دنیا کے ظالموں، جابروں اور طاغوتوں کے سامنے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد اب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنه‌ای ڈٹے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں اردو زبان طالبعلموں کی تنظیم (کانون دانشجویان اردو زبان در ایران) کی طرف سے تہران میں نہادِ رہبری کے یونیورسٹی طالبعلموں کے شعبے کے مرکزی دفتر میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تینتیسویں برسی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام سے پہلے علامہ امین شہیدی اور ایران میں اردو زبان طالبعلموں کے مسئول سید حسن رضا نقوی نے یونیورسٹیوں کے اندر رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین آقای مصطفیٰ رستمی سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ برسی کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، نعت و منقبت کے بعد رہبر معظم سید علی خامنه‌ ای کے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس سے خطاب کی ویڈیو کو نشر کیا گیا، برسی پروگرام سے علامہ امین شہیدی (سربراہ امت واحدہ پاکستان) نے خطاب کیا۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ انبیاء کی تحریک کے آغاز سے پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک تمام انبیاء کی جدوجہد انفرادی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح اور افراد کی تربیت رہی ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی الہیٰ حکومت کے قیام کے بعد امت ِمسلمہ میں گو کہ امامت و خلافت کے موضوع پر اختلاف ہوا، لیکن اسلامی حکومت کے قیام سے کوئی بھی انکاری نہیں تھا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کی حکومت کے بعد دیگر آئمہ نے اپنی جدوجہد جاری رکھی، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اپنی طویل جدوجہد کے بعد حکومت اسلامی کے قیام میں کامیاب ہوگئے اور یہ انقلاب اسلامی کا ہی کرشمہ ہے کہ دنیا کے ظالموں، جابروں اور طاغوتوں کے سامنے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد اب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنه‌ای ڈٹے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1000255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1000255/1/تہران-میں-امام-خمینی-رہ-کی-33ویں-برسی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org