QR CodeQR Code

شیخ محمد لطیف مطہری کچوروی نے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر لی

24 Jun 2022 10:37

واضح رہے کہ شیخ محمد لطیف مطہری کچوروی ایک عرصہ سے حوزہ علمیہ قم مقدس میں زیر تعلیم ہیں، تحصیل علم کیساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی خدمات میں بھی سرگرمِ عمل ہیں۔ جامعہ روحانیت بلتستان، مجمع طلاب سکردو کے سابقہ نظارت کے رکن اور علماء کونسل کچورا کے سابقہ صدر ڈاکٹر محمد لطیف مطہری کچورا سے پہلی مرتبہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنیوالے خوش نصیب ہیں۔ موصوف المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دو مرتبہ محقق برتر (بہترین محقق) منتخب ہو کر بھی ملک اور علاقہ کا نام روشن کرچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حجت الاسلام شیخ محمد لطیف مطہری نے "فقہ امامیہ کے نقطہ نظر سے تعلیم و تربیت میں نرمی اور رواداری (رفق و مدارا)" کے موضوع پر تھیسز تحریر کرنے کے بعد اعلیٰ نمبروں سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرلی۔ قم المقدسہ ایران میں جامعة المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے فقہ ہائر ایجوکیشن کمپلیکس میں فقہ تربیتی کے شعبہ میں "تعلیم و تربیت" کے موضوع پر حجت الاسلام مولانا محمد لطیف مطہری کچوروی نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔ موصوف نے "فقہ امامیہ کے نقطہ نظر سے تعلیم و تربیت میں نرمی اور رواداری (رفق و مدارا)" کے موضوع پر تھیسز تحریر کرنے کے بعد اعلیٰ نمبروں سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کرلی۔ ان کے سپروائزر حجۃ الاسلام والمسلمین پروفیسر ڈاکٹر علی سائلی اور ایڈوائزر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مجید طرقی تھے۔


خبر کا کوڈ: 1000843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1000843/1/شیخ-محمد-لطیف-مطہری-کچوروی-نے-اپنی-پی-ایچ-ڈی-مکمل-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org