QR CodeQR Code

جنرل ندیم رضا کی بی بی معصومہ (س) کے روضہ پر حاضری

1 Jul 2022 00:33

حرم مطہر کے خادموں کے ایک گروپ، امام علی ابن ابی طالبؑ کور کے کمانڈر محمد رضا موحد، قم پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بہادر اسماعیلی اور متعدد دیگر شخصیات نے حرم حضرت معصومہ ؑ میں پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے اپنے 22 ساتھیوں کے ہمراہ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔ پاک فوج کے وفد نے قبر مبارک کی زیارت کی۔ حرم حضرت معصومہؑ کے صحن اور اندرونی ہالز کا نظارہ کیا اور شبستان حضرت زہرا ؑ میں نمازیں پڑھیں۔ دورے کے موقع پر پاک فوج کے وفد کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت، شہر قم اور روضہ مبارک کی تاریخ اور بی بی کے متعلق یہاں کے لوگوں کے عقیدت و ارادت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے روضے میں موجود غیر ملکی زائرین سے وابستہ دفتر کا بھی دورہ کیا اور انہیں انگریزی ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کا ہدیہ پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ حرم مطہر کے خادموں کے ایک گروپ، امام علی ابن ابی طالبؑ کور کے کمانڈر محمد رضا موحد، قم پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بہادر اسماعیلی اور متعدد دیگر شخصیات نے حرم حضرت معصومہ ؑ میں پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 1002049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1002049/1/جنرل-ندیم-رضا-کی-بی-معصومہ-س-کے-روضہ-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org