0
Sunday 31 Jul 2022 20:46

جامعۃ النجف سکردو تقریب تقسیم اسناد و دستاربندی(3)

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ النجف سے علمی کیرئیر مکمل کرنے والے بیس طلبہ کے لئے تقسیم اسناد اور دستار بندی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں نامور علماء، شخصیات، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، محققین، طلباء کے والدین، اعزا، میڈیا پرسنز، مہمانوں، جامعہ کے محسنوں اور طلاب و اساتید کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے شیخ الجامعہ علامہ شیخ محمد علی توحیدی، صدر انجمن امامیہ حجۃ الاسلام سید محمد باقر الحسینی، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی استاد حوزہ، حجۃ الاسلام شیخ سجاد حسین مفتی، فارغ التحصیل طلباء کے نمائندے مولانا محمد کاظم مطہری، موجودہ طلباء کے نمائندے مولانا محمد ذاکر جعفری اور طلباء کے والدین کے نمائندے حجۃ الاسلام شیخ احمد حسین صابری امام جمعہ گلاب پورشگر نے خطاب کیا۔

ان خطباء نے جامعۃ النجف کے درخشان کارناموں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت زہیر کربلائی اور استاد شیخ محمد اشرف مظہر نے کی۔ اس تقریب میں بیس طلباء کو فارغ التحصیل کیا گیا۔ انہیں بی ایس کی سطح کی سند دی گئی اور تحقیقی مقالے کی تکمیل کی سند بھی عطا کی گئی۔ مدیر جامعۃ النجف آقائے توحیدی، حجۃ الاسلام آغا باقر الحسینی، صدر انجمن امامیہ، آقائے شیخ ذاکر مدیر مدرسہ معصومین، حجۃ الاسلام شیخ محمد علی ممتاز سابق صدر جامعہ روحانیت، حجۃ الاسلام سید احمد رضوی استاد حوزہ، مولانا مرزا یوسف حسین فرزند علامہ شیخ غلام محمد غروی، ڈاکٹر شیخ محمد لطیف مطہری، ڈاکٹر علامہ یعقوب بشوی اور علامہ شیخ سجاد حسین مفتی نے ان طلباء کو دستار فضیلت پہنائی۔
خبر کا کوڈ : 1006998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش