0
Sunday 31 Jul 2022 17:18

کوٹلی امام حسین (ع) میں علم حضرت عباس (ع) کی پرچم کشائی

  • آغاز محرم، کوٹلی امام حسین (ع) ڈی آئی خان میں علم حضرت عباس (ع) کی پرچم کشائی کی تقریب

    آغاز محرم، کوٹلی امام حسین (ع) ڈی آئی خان میں علم حضرت عباس (ع) کی پرچم کشائی کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے آغاز پر دنیا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پرچم کشائی، مجالس عزا، جلوسہائے عزا، نوحہ خوانی، سینہ زنی و ماتم و عزا کے سلسلے کا اغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں حسب سابق پہلی محرم کو کوٹلی امام حسین (ع) میں علم حضرت عباس (ع) کی پرچم کشائی امام بارگاہ امام حسین (ع) میں کی گئی۔ مجلس عزا کے آغاز میں امام بارگاہ کے جھاڑو بردار بشیر حسین جڑیہ کی استدعا پر مرکزی امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ کے متولی سید فرحت عباس شاہ نے دعا کرائی، جس میں محرم الحرام میں پائیدار قیام امن، بین المسالک ہم آہنگی، سکیورٹی و انتظامی اداروں و جوانوں کی سلامتی سمیت مذہب حقہ کی ترویج و ترقی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پہ سید فرحت عباس شاہ کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام شیعہ یا سنی کیلئے نہیں بلکہ عالم انسانیت کے پیشوا ہیں، آج ہر ذی الشعور خود کو امام حسین (ع) سے متمسک قرار دینے میں فخر محسوس کرتا ہے۔

آغاز محرم کے اس روایتی اجتماع کے بانی و منتظم بشیر جڑیہ کی درخواست پر شیعہ ینگ مین کے سرپرست سید فیاض حسین بخاری نے نوحوں اور مرثیوں کی گونج میں ایام عزاء کی مناسبت سے سیاہ علم لہرایا۔ جلوس عزا میں شہر کی چنیدہ ماتمی سنگتوں (کرم حسین کرم، خیالی اینڈ ڈیوالہ پارٹی) نے امام عالی مقام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر امام بارگاہ کی انتظامیہ کی جانب سے لنگر حسینی کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا۔ آغاز محرم کے اس اجتماع میں اہل سنت و اہل تشیع شہریوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ ماتمی سنگتوں نے نوحہ خوانی کے ذریعے کربلا والوں کے فضائل و مراتب اور ان پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1007002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش