QR CodeQR Code

پاراچنار، محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس

2 Aug 2022 22:07

سپریم لیڈر علامہ شیخ فدا حسین مظاہری کی زیر نگرانی منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری بمعہ اراکین، صدور پاسدار و فیڈریشن بمعہ اراکین، صدر انجمن تاجران پاراچنار، سابقہ سیکرٹریز، مشران قوم اور بزرگ شخصیات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سپریم لیڈر علامہ شیخ فدا حسین مظاہری کی زیر نگرانی مدرسہ جعفریہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری بمعہ اراکین، صدور پاسدار و فیڈریشن بمعہ اراکین، صدر انجمن تاجران پاراچنار، سابقہ سیکرٹریز، مشران قوم اور بزرگ شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال ہوا اور جلوسوں کو خیر و عافیت اور منظم طریقے سے مقررہ حدود تک پہنچانے پر گفتگو ہوئی۔ مشران قوم نے پاسدار اور فیڈریشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ سیکیورٹی میں بھرپور تعاون کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ محرم الحرام کے ایام میں پاسدار اور فیڈریشن اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1007290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1007290/1/پاراچنار-محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org