0
Thursday 4 Aug 2022 11:00

راولپنڈی، پاسبان وطن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام امن کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے آرٹس کونسل ہال راولپنڈی میں پاسبان وطن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت کی اور محرم الحرام میں رضاکارانہ طور پر خدمات دینے والے شاہین پیس فورس کے جوانوں سے خطاب کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں پاسبان وطن کے چیئرمین چوہدری خورشید انور کی امن کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا مہینہ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی احیائے اسلام کے لئے عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے، شہدائے کربلا کے انسانی اقدار کو زندہ کرنے کے آفاقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے ہر طبقہ فکر حتیٰ غیر مسلم بھی ان کی یاد مناتے ہیں، پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے جو ہم نے اسلام کے نام پر بڑی جدوجہد کے بعد آزاد کرایا تھا، اس وطن میں ہر شخص اپنے عقیدے کے مطابق ایسے پروگرام کراتا ہے، مگر افسوس ہے کہ بعض مخصوص فرقہ پرست عناصر اس ملک میں بین المذاہب اور بین المساک ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، شہید کربلا امام حسین علیہ السلام امت میں نکتہ وحدت ہیں، ہم متحد رہ کر اسلام اور پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کریں گے، دشمنوں کو ناکام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1007444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش