0
Thursday 4 Aug 2022 17:58

عشرہ محرم، علامہ حسن ظفر نقوی کا مجالس عزا سے خطاب

اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے عشرہ اول (یکم یا 9 محرم الحرام) کے موقع پر معروف عالم دین اور خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی کراچی کے مختلف مقامات پر خطاب کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ حسن ظفر نقوی مسجد و امام بارگاہ مصطفوی نارتھ کراچی سیکٹر 11B میں عقیدہ امامت در قرآن کے موضوع پر خطاب کررہے ہیں۔ اس کے بعد رات 10:15 بجے اورنگی ٹاؤن کی سب سے بڑی مجلس عزا بمقام مسجد و امام بارگاہ حیدرکرارؑ اورنگی نمبر 5 میں ہونیوالی مجلس عزا سے ولایت در قرآن کے عنوان پر علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب سننے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ امام بارگاہ میں موجود ہوتے ہیں۔ بعدازاں علامہ حسن ظفر نقوی امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہیں، جہاں سننے والوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی یے جبکہ آخری مجلس عزا سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب حسینیہ سید اکبر رضوی میں ہوتا ہے۔ مجالس عزا میں مرد و خواتین عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش