QR CodeQR Code

لاہور، مجالس عزا کے دوران آئی ایس او کی خدمات

4 Aug 2022 18:54

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شعبہ امامیہ اسکاوٹنگ کی جانب سے لاہور کے مختلف مقامات پر مجالس کے دوران خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عزاداروں کی خدمت میں پیش پیش امامیہ اسکاوٹس سیکورٹی اور نظم و ضبط سمیت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی ملک بھر میں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شعبہ امامیہ اسکاوٹنگ کی جانب سے لاہور کے مختلف مقامات پر مجالس کے دوران خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عزاداروں کی خدمت میں پیش پیش امامیہ اسکاوٹس سیکورٹی اور نظم و ضبط سمیت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری آئی ایس او لاہور ڈویژن حیدر سلیمانی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کئی انقلاب آئے اور آج کتابوں میں ان کا صرف نام باقی ہے، جبکہ عملی طور پر آثار نہیں ملتے، واقعہ کربلا ایک ایسا واقعہ ہے جسے ہزاروں سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی زندہ و جاوید ہے، دشمن نے بڑی کوشش کی لوگ کربلا کو بھول جائیں لیکن یہ ایک زندہ معجزہ ہے کہ عشق حسینؑ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو ماہ محرم کی عظمت و اہمیت کی طرف متوجہ کروایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1007610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1007610/1/لاہور-مجالس-عزا-کے-دوران-ا-ئی-ایس-او-کی-خدمات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org