QR CodeQR Code

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں نیاز و سبیل علی اصغر ع کا اہتمام

5 Aug 2022 10:14

محرم الحرام میں محفل ذکر حسینؑ اور نیاز و سبیل کا اہتمام کرنے والے امامیہ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد خدمت انسانی، پیغام کربلا پر غور و فکر کی دعوت دینا اور کربلا میں قافلہ حسینی جن کو پیاسا شہید کیا گیا انکی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن قائداعظم یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام یونیورسٹی میں نیاز و سبیل علی اصغر ع کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے نماز باجماعت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ نماز باجماعت کے بعد مختصر محفل ذکر آل محمد منعقد ہوئی اور شرکا میں نیاز امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی۔ محرم الحرام میں محفل ذکر حسینؑ اور نیاز و سبیل کا اہتمام کرنے والے امامیہ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد خدمت انسانی، پیغام کربلا پر غور و فکر کی دعوت دینا اور کربلا میں قافلہ حسینی جن کو پیاسا شہید کیا گیا انکی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ رکھنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1007728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1007728/1/قائداعظم-یونیورسٹی-اسلام-ا-باد-میں-نیاز-سبیل-علی-اصغر-ع-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org