0
Saturday 6 Aug 2022 02:41

جامعہ این ای ڈی کراچی میں عظیم الشان یوم حسینؑ

اسلام ٹائمز۔ مثل سالہائے گزشتہ اس برس بھی کراچی کی جامعہ این ای ڈی میں شعبہ کنٹرولر اسٹوڈنٹ افئیرز کے زیرِ اہتمام مرکزی آڈیٹوریم میں عظیم الشان ”یومِ حسینؑ“ کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام الٰہی سے یوم حسینؑ کے اجتماع کا آغاز کیا گیا، بعد ازاں نعت رسول خدا (ص) سے سماعتوں کو معطر کیا گیا۔ یوم حسینؑ سے معروف عالم دین علامہ نصرت عباس بخاری اور اہلسنت مفتی نوید عباسی نے خطاب کیا۔ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اس موقع پر خصوصی پیغام دیا۔ یوم حسینؑ میں پرنسپل تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینیرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر رضا مہدی، ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر الیاس خاکی نے بھی شرکت کی۔ رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی نے مہمانانِ گرامی، اساتذہ، اسٹاف، طلباء سمیت یومِ حسینؑ کمیٹی کی رضاکارانہ کاوشوں کو سراہا۔ یوم حسینؑ کے آخر میں معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری نے بارگاہ امامِ عالی مقامؑ امام حسین میں نوحہ "میرا مظلوم حسین" اور معروف سوز خواں مظہر عباس نے سلامِ آخر "سلام خاک نشینوں پہ سوگواروں کا" اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1007831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش