QR CodeQR Code

ڈاکٹر فاروق ستار کی مجالس عزا میں شرکت

6 Aug 2022 16:00

کراچی میں محرم الحرام کے عشرہ اول کے دوران منعقد ہونیوالی مجالس عزا میں سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی نے امام بارگاہ درِ بتول، شاہ نجف، امام بارگاہِ علی رضا اور بنگش امام بارگاہ، امام بارگاہ محفلِ مرتضیٰ اور امام بارگاہ ابو طالب میں منعقد ہونے والی مجالس میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں موجود امام بارگاہ درِ بتول، شاہ نجف، امام بارگاہِ علی رضا اور بنگش امام بارگاہ میں منعقد ہونے والی مجالس میں شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پی ای سی ایس ایچ سوسائٹی کے امام بارگاہ محفلِ مرتضیٰ اور سولجر بازار کے امام بارگاہ ابو طالب میں منعقد ہونے والی مجالس میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکن کراچی ڈویژن قمر عباس، فیصل رفیق اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1007912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1007912/1/ڈاکٹر-فاروق-ستار-کی-مجالس-عزا-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org