QR CodeQR Code

ڈیرہ، نویں محرم کا مرکزی جلوس

9 Aug 2022 00:34

نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج تھلہ بمبو شاہ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا لاٹو فقیر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج تھلہ بمبو شاہ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا لاٹو فقیر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، جنہوں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے دوران کربلا کے پیاسوں کی یاد میں پانی اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں میں تعینات رہی۔ اس دوران آر پی او نے بھی مختلف علاقوں کی سیکورٹی چیک کرنے کیلئے دورہ کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 1008231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1008231/1/ڈیرہ-نویں-محرم-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org