QR CodeQR Code

کوئٹہ شب عاشور، علماء کرام کا جلوس کے انتظامات کا جائزہ

9 Aug 2022 08:58

علمائے کرام نے جلوس کی مرکزی روٹ کا دورہ کیا اور رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والے اسکاؤٹس، میڈیکل کیمپس، سبیلوں اور دیگر سہولیات فراہم کرنیوالے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انکی کاؤشوں کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ جلوس عاشورہ سے قبل کوئٹہ کے علمائے کرام نے جلوس کی مرکزی روٹ کا دورہ کیا اور رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والے اسکاؤٹس، میڈیکل کیمپس، سبیلوں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ تفصیلات کے مطابق شب عاشورہ کو علامہ محمد موسیٰ حسینی، علامہ علی حسنین حسینی، علامہ محمد کاظم بہجتی اور علامہ محمد یوسف عابدی نے رات گئے عاشورا کی روٹ میزان چوک اور لیاقت بازار کا دورہ کیا اور رضاکار جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکی کاؤشوں کو سراہا۔ علماء کرام نے روز عاشور کے مرکزی جلوس کے راستے میں عزادارن کیلئے مختلف میڈیکل کیمپس، سبیلوں اور سہولتی مرکزوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔


خبر کا کوڈ: 1008266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1008266/1/کوئٹہ-شب-عاشور-علماء-کرام-کا-جلوس-کے-انتظامات-جائزہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org