QR CodeQR Code

کراچی میں یوم عاشور پر شیعہ، بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث ایک صف میں کھڑے ہوگئے

10 Aug 2022 00:40

عاشور کے مرکزی جلوس کے دوران تبت سینٹر کے مقام پر ہونیوالی مرکزی نماز میں اہلسنت علماء نے بھی شرکت کی اور پاکستانی عوام کو یہ پیغام دیا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں یوم عاشور پر شیعہ، بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث ایک صف میں کھڑے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں عاشور کے مرکزی جلوس کے دوران تبت سینٹر کے مقام پر ہونیوالی مرکزی نماز میں اہلسنت علماء نے بھی شرکت کی اور پاکستانی عوام کو یہ پیغام دیا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ علامہ سید حیدر نقوی کی زیر اقتداء ادا کی جانے والی نماز میں شرکت کرنے والے اہل سنت علماء کے وفد کی قیادت متحدہ علماء محاذ کے بانی جنرل رہنما مولانا محمد امین انصاری نے کی جبکہ اس موقع پر سینئر سیاستدان فاروق ستار، ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1008379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1008379/1/کراچی-میں-یوم-عاشور-پر-شیعہ-بریلوی-دیوبندی-اہلحدیث-ایک-صف-کھڑے-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org