QR CodeQR Code

ملتان، جے ایس او کی استحکام پاکستان ریلی

15 Aug 2022 00:42

ریلی جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی سے نکالی گئی اور علمدار چوک پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر شرکاء نے علم عباسؑ اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (شیعہ میانی یونٹ) ملتان ڈویژن کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مولانا سید علی سجاد نقوی نے کی، ریلی میں دیگر مسالک کے لوگوں نے شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر پیش کی۔ ریلی جامعہ مخزن العلوم جعفریہ شیعہ میانی سے نکالی گئی اور علمدار چوک پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر شرکاء نے علم عباسؑ اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی کے لئے بھی دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1009191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1009191/1/ملتان-جے-ایس-او-کی-استحکام-پاکستان-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org