QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیو مہم کی آگاہی تقریب

16 Aug 2022 23:26

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پولیو مہم پہلے سے تبدیل ہوگی کیونکہ اس بار پولیو کے قطروں کے علاوہ 4 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے 2 ٹیکے لگائے جائیں گے پہلا ٹیکہ اور پولیو کے قطروں کی مہم پرسوں سے شروع ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں رواں ماہ شروع ہونے والی پولیو مہم کی آگاہی کے حوالے سے پولیس لائنز ہسپتال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمود جان بھٹنی ڈی ایچ او ڈیرہ، محمد جاوید خان ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ، ڈاکٹر سدیس، ڈاکٹر سید تسکین عباس، ڈاکٹر احسان، پولیس ہسپتال کے انجارج ڈاکٹر اقبال خان، خورشید بیگم یو پیک پولیو پروگرام، ایل ایچ ایس سمیت کثیر تعداد میں مرد، خواتین کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پولیو مہم پہلے سے تبدیل ہوگی کیونکہ اس بار پولیو کے قطروں کے علاوہ 4 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے 2 ٹیکے لگائے جائیں گے پہلا ٹیکہ اور پولیو کے قطروں کی مہم پرسوں سے شروع ہوگی۔ تقریب کے آخر میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1009541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1009541/1/ڈیرہ-اسماعیل-خان-پولیو-مہم-کی-آگاہی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org