QR CodeQR Code

سانحہ مستونگ کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

25 Sep 2011 00:56

اسلام ٹائمز:ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت یوم احتجاج منایا گیا۔


کراچی:اسلام ٹائمز:ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت یوم احتجاج منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مستونگ میں چھبیس بے گناہ شیعہ زائرین امام علی رضا علیہ السلام کی کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہادت اور علی پور میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی شرانگیزی کیخلاف اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے  ملک بھر میں بعد از نماز جمعہ اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ وزیراعلٰی بلوچستان اور گورنر بلوچستان کو برطرف کیا جائے کہ جو امریکی و صیہونی ایماء پر کالعدم دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور بلوچستان میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے شیعہ افراد کی نسل کشی میں ملوث حکومتی اہلکاروں کو فی الفور عوام کے سامنے لایا جائے اورعلی پور کی سرزمین پر فتنہ برپا کرنے والے ناصبی دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دے، وہاں گرفتار کئے جانے والے بے گناہ مومنین کو رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 101220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/101220/1/سانحہ-مستونگ-کے-خلاف-کراچی-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org