QR CodeQR Code

سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس

13 Sep 2022 16:20

میڈیکل کیمپ جام پور، داجل، تونسہ شریف، بستی ناڑی، ٹبی، ریتڑہ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے، میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز موجود تھے، ان میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد میں پھیلنے والی موذی بیماریوں کا تدارک کرنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈکس، ماویٰ ٹرسٹ پاکستان اور امامیہ میڈکس انٹرنیشنل کی جانب سے جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان، لیہ اور راجن پور کے نواحی علاقوں میں سیلاب زدگان کے لئے دس موبائل میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جن میں ہزاروں مریضوں کا مفت چیک اپ، فری شوگر ٹیسٹ اور ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ جام پور، داجل، تونسہ شریف، بستی ناڑی، ٹبی، ریتڑہ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے، میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبوں کے سینیئرز ڈاکٹرز موجود تھے۔ ان میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد میں پھیلنے والی موذی بیماریوں کا تدارک کرنا تھا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگنے کے بعد اب ان اداروں کی جانب سے صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1014130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1014130/1/سیلاب-زدہ-علاقوں-میں-میڈیکل-کیمپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org